میرا اس فورم کے سب معزز ممبر سے ایک سنجیدہ سوال ہے
مجھے یہ بتانے کی بھی ضرورت نہیں کے میرا تعلق کس پارٹی سے ہے
کیوں زیادہ تر ممبر ویسے بھی مجھے جانتے ہیں لیکن یہ سوال پارٹی سے ہٹ کر ہے
اور جواب بھی نیوٹرل ہو کر دینا ہوگا
سوال ذرا قانونی آئینی اور پچیدہ قسم کا ہے اور مجھے امید ہے جو بھی اس کا جواب دے گا سوچ سمجھ کر دے گا مفت میں بونگی مار کر صفہ کالا کی ضرورت نہیں
سوال یہ کے کل یا پرسوں لانگ مارچ کا پریشر حکومت کو مجبور کر دیتا ہے مستغفی ہونے پر چاروں صوبائی اسمبلیاں قومی اسمبلی اور سینٹ ٹوٹ جاتی ہے الیکشن کمیشن مستغفی ہو کر گھر چلا جاتا ہے
تو حکومت کا نظام کون سنبھالے گا ؟
الیکشن کمیشن کا تقرر کون کرے گا ؟
الیکشن ریفارم کیسے ہونگی ؟
کیوں کے قانون پاس کرنے والا تو رہے گا کوئی نہیں ؟
میری خواہش ہے کے اس پر ایڈمن اور موڈریٹر بھی اپنی راے دے ؟