Last edited by a moderator:
قرضوں*پر سود دینے کیلئے رقم نہیں، امریکہ کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ
سپر پاور امریکا کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے جبکہ چین نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا قرضوں پر سود کی بروقت ادائیگی نہ کر سکا تو عالمی اقتصادی نظام تباہ ہو جائے گا۔:alhamd:
عراق اور افغانستان کی جنگوں نے امریکی خزانے کو خالی کر کے رکھ دیا ہے۔ امریکی وزارت خزانہ کے مطابق 2 اگست کے بعد قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے نہ تو رقم ہو گی اور نہ ہی قرضے کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینے کی قانونی طور پر اجازت ہو گی ۔ اس وقت امریکا کے قرضے 14 عشاریہ 3 ٹریلین ڈٖالر ہو گئے ہیں اور مزید قرضوں کے لیے نئی قانون سازی کی ضرورت ہے جو امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کی حمایت نہ ہونے کی وجہ سے ممکن نہیں ۔ ری پبلکن پارٹی کے ارکان کی اکثریت اس بات کی حامی نظر آتی ہے کہ قرض لینے کی حد میں اضافہ نہ کیا جائے اور اگر امریکا ٹیکنیکل دیوالیہ ہو جاتا ہے تو بھی کوئی مضائقہ نہیں ۔ امریکی صدر اوباما ایوان نمائندگان کو خبردار کر چکے ہیں کہ اگر قرض لینے کی حد میں اضافہ نہ کیا گیا تو ایک بڑا عالمی اقتصادی بحران پیدا ہو جائے گا۔ دوسری طرف چین کے مرکزی بینک کے مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کا رویہ آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے اور اگر امریکا دیوالیہ ہو گیا تو ڈالر پر اعتماد کم ہو جائے گا ۔ اسٹاک مارکیٹس اور عالمی معاشی نطام تباہ ہو جائے گا۔امریکا چائنہ کے مرکزی بینک سے ایک ٹریلین ڈالر کا قرض لے چکا ہے۔
Baigani shaadi mein Abdullah Deewana...................
© Copyrights 2008 - 2025 Siasat.pk - All Rights Reserved. Privacy Policy | Disclaimer|