امیزون۔ وزیراعظم کی مبارکباد ۔ یہ ہے ہماری اوقات

Status
Not open for further replies.

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
نالج صاحب نے صحیح فرمایا ہے۔ اسلام میں غیرمذہبی علم حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی، بلکہ جگہ جگہ دنیا کی زندگی کی تضحیک اور تحقیر کی گئی ہے، دنیا کی زندگی کو کم سے کم اہمیت دینے کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے۔ اسی لئے مذہبی افراد علم اور سائنس دشمن ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے اسلام پڑھا ہوتا ہے۔۔


قرآن سے ایسا کچھ لا کر دکھائیں
 

Logic

Politcal Worker (100+ posts)
لیکن قران تو خود اس کائنات کے علم سے بھرا پڑا ہے؟ تو کیا آپ اسے بھی وقت کا ضیاء کہوگے

قرآن جب کائنات کا تذکرہ کرتا ہے تو مقصد خدا کے وجود اور اسلام کی حقانیت کو ثابت کرنا ہوتا ہے

اگر تو کوئی اس مقصد سے کوئی علم حاصل کرتا ہے کہ اس سے خدا اور رسول کی حقانیت ثابت کرے تو اسے یقینا اس کا ثواب ملے گا
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

اگر اس حدیث کے بارے میں مزید جاننے کا شوق ہے . تو یہ لیجئے کتاب.

اصل کتاب عربی میں ہے لیکن یہ جان کر حیرت ہوئی کہ اس کا اردو ترجمہ بھی موجود ہے . عربی کتاب میں یہ حدیث صفحہ نمبر ٦٠٠ پر ہے . اردو کتاب میں آپ کو خود ڈھونڈھنا ہوگا

یہ بتانے کی کوئی ضرورت نہیں کہ کسی کتاب کو پڑھنے کے لئے مصنف سے متفق ہونا ضروری نہیں

عربی کی کتاب کا لنک



اردو کی کتاب کا لنک
Thank you bro…I actually wanted this info for bro knowledge88 who said this hadees was not in any book.
I don't know why muslims lie without having any knowledge about a subject.
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہاہا...میں صرف آپ کے فرمانے سے تو مانونگا نہیں...آپکو اسکا ثبوت دینا پڑے گا
کہ یہ ایک جھوٹی یا ضعیف حدیث ہے. ?


نہ مانو ..میرے کہنے سے تو زندہ رود بھی کچھ نہیں مانتے ..ایک آپ بھی سہی
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
انسان کو جن علوم کی ضرورت ہے وہ سب قرآن کے اندر ہیں . تو باقی علوم کی ضرورت کیا ہے

According to Imam Suyuti, Quran is the source of every knowledge. He has given lots of examples if you are interested ;)


قرآن کوئی سائنس ، معاشرتی علوم یا فلسفہ کی کوئی کتب تو ہے نہیں ..
سائنس اور خاص طور پر میڈیکل سائنس کی تو آجکل بہت ضرورت ہے ..کووڈ کا کوئی حل قرآن سے
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
This is a big achievement......for a country whose people live in Europe and USA and criticize on their own country's achievement.......if this was in Europe and America then people like you will kiss their feeses.........I think you don't even know what is this means.

ارے ہم نے کب تنقید کی ..ہم تو خود سراہنے والوں میں سے ہیں ..پاکستان کی ہر چھوٹی سے چھوٹی اچیومنٹ پر بھی ہم بڑی بڑی خوشی مناتے ہیں
 

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)

قرآن جب کائنات کا تذکرہ کرتا ہے تو مقصد خدا کے وجود اور اسلام کی حقانیت کو ثابت کرنا ہوتا ہے

اگر تو کوئی اس مقصد سے کوئی علم حاصل کرتا ہے کہ اس سے خدا اور رسول کی حقانیت ثابت کرے تو اسے یقینا اس کا ثواب ملے گا
ہاہاہا...تم اور تمہاری ہٹ دھرمی…
تو کیا قران جب کائنات کا تذکرہ کرتا ہے اور ہر چیز کھول کر بیان فرماتا ہے
تو اسکا مقصد ہمیں تعلیم دینا نہیں؟...کمال ہے.
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)
واہ۔۔ سبحان اللہ۔ ایسی اگر کوئی اور پوسٹس بھی ہیں تو نکال کر سامنے رکھو تاکہ ان لوگوں کو عبرت آئے جو یہ سمجھتے ہیں کہ مذہب نفرت نہیں سکھاتا۔۔ یہ 2015 کی پوسٹ ہے اور میری ہی ہے، کیونکہ میں بھی اس وقت روایتی مسلمان تھا، جو اسی کو سچ مانتا تھا جو مجھے سماج اور ریاست کے مذہب نے سکھایا تھا۔۔۔ وقت اور علم کے ارتقائی سفر سے میں وہ منافرت بہت پیچھے چھوڑ آیا ہوں، آج یہ تحریر پڑھی تو مجھے خود یقین نہیں آیا کہ میں نے ہی لکھی ہے۔۔


ابھی آپ کا سفر ختم نہیں ہوا ..جب آپ حقیقت پا لیں گے ..اس دن جانئے کہ آپ سرخرو ہوئے
 

Logic

Politcal Worker (100+ posts)
قرآن کوئی سائنس ، معاشرتی علوم یا فلسفہ کی کوئی کتب تو ہے نہیں ..
سائنس اور خاص طور پر میڈیکل سائنس کی تو آجکل بہت ضرورت ہے ..کووڈ کا کوئی حل قرآن سے


اپنی سی کوشش بندے کو کرنی چاہیے باقی تو سب الله کے اختیار میں ہے . جو کچھ خدا نے لکھا ہے وہی ہوگا . تقدیر کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا . اسی لئے کچھ لوگ دوا لیکر بھی مر جاتے ہیں اور کچھ دوا نہ لیکر بھی جی لیتے ہیں

اس لئے ان چیزوں پر وقت ضایع نہیں کرنا چاہیے . اس کی بجاۓ اگر عبادت پر توجہ دی جاۓ تو کم از کم موت کی صورت میں آخرت میں تو کوئی فائدہ تو ہوگا

ان فضول کاموں کے لئے کافر ہیں ناں
 

نادان

Prime Minister (20k+ posts)

اپنی سی کوشش بندے کو کرنی چاہیے باقی تو سب الله کے اختیار میں ہے . جو کچھ خدا نے لکھا ہے وہی ہوگا . تقدیر کو کوئی تبدیل نہیں کر سکتا . اسی لئے کچھ لوگ دوا لیکر بھی مر جاتے ہیں اور کچھ دوا نہ لیکر بھی جی لیتے ہیں

اس لئے ان چیزوں پر وقت ضایع نہیں کرنا چاہیے . اس کی بجاۓ اگر عبادت پر توجہ دی جاۓ تو کم از کم موت کی صورت میں آخرت میں تو کوئی فائدہ تو ہوگا

ان فضول کاموں کے لئے کافر ہیں ناں


اگر آپ کو انتخاب کی تھوڑی آزادی نہ دی ہوتی تو روز حشر کا مقصد ہی فوت ہو جاتا .
صرف عبادت کرنے کو تو فرشتے ہی بہت تھے ..ہماری کیا ضرورت تھی
 

Logic

Politcal Worker (100+ posts)
ہاہاہا...تم اور تمہاری ہٹ دھرمی…
تو کیا قران جب کائنات کا تذکرہ کرتا ہے اور ہر چیز کھول کر بیان فرماتا ہے
تو اسکا مقصد ہمیں تعلیم دینا نہیں؟...کمال ہے.

ہاہا بلکل قرآن ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ چیزوں کو کس نظر سے دیکھنا ہے . پورا قرآن اٹھا کر دیکھ لیں جو مدعا ہے وہ یہ ہے کہ

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے
 

Logic

Politcal Worker (100+ posts)
اگر آپ کو انتخاب کی تھوڑی آزادی نہ دی ہوتی تو روز حشر کا مقصد ہی فوت ہو جاتا .
صرف عبادت کرنے کو تو فرشتے ہی بہت تھے ..ہماری کیا ضرورت تھی

فرشتوں میں گناہ کی خواہش نہیں تھی . وہ صرف عبادت ہی عبادت تھے . انسان میں گناہ کی خواہش بھی رکھی گئی تاکہ دیکھا جاۓ کہ اب وہ کیا کرتا ہے . کیا اب بھی خدا کی عبادت کرتا ہے یا اپنی خواہشات کے پیچھے پڑجاتا ہے . افسوس کہ اکثریت دنیا میں آنے کا مقصد بھول کر خواہشات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں . مقصد تو یہ ہونا چاہیے کہ یہاں اچھے عمال کر کرکے آخرت کے لئے سامان کیا جاۓ . نہ کہ یہاں ہمیشہ رہنے کے لئے منصوبے بناۓ جائیں
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
انسان کو جن علوم کی ضرورت ہے وہ سب قرآن کے اندر ہیں . تو باقی علوم کی ضرورت کیا ہے

According to Imam Suyuti, Quran is the source of every knowledge. He has given lots of examples if you are interested ;)
کسی دن کسی ہسپتال میں پہنچ کر یہ کہنا کہ میرا علاج صرف قرآن و سنّت کی روشنی میں کریں اور کسی کافر کی بنائی کوئی دوائی مجھے نہ لگائی جائے۔ جلدی جنّت پہنچ جاوٗگے۔
اللہ رحم کرے
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
فرشتوں میں گناہ کی خواہش نہیں تھی . وہ صرف عبادت ہی عبادت تھے . انسان میں گناہ کی خواہش بھی رکھی گئی تاکہ دیکھا جاۓ کہ اب وہ کیا کرتا ہے . کیا اب بھی خدا کی عبادت کرتا ہے یا اپنی خواہشات کے پیچھے پڑجاتا ہے . افسوس کہ اکثریت دنیا میں آنے کا مقصد بھول کر خواہشات کے پیچھے پڑ جاتے ہیں . مقصد تو یہ ہونا چاہیے کہ یہاں اچھے عمال کر کرکے آخرت کے لئے سامان کیا جاۓ . نہ کہ یہاں ہمیشہ رہنے کے لئے منصوبے بناۓ جائیں
تو دنیاوی علم سے آخرت نہیں بن سکتی؟ صرف روزے اور نمازوں سے بنتی ہے؟
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

قرآن جب کائنات کا تذکرہ کرتا ہے تو مقصد خدا کے وجود اور اسلام کی حقانیت کو ثابت کرنا ہوتا ہے

اگر تو کوئی اس مقصد سے کوئی علم حاصل کرتا ہے کہ اس سے خدا اور رسول کی حقانیت ثابت کرے تو اسے یقینا اس کا ثواب ملے گا
مسٹر زندہ رود نے خود یہاں پر ایک شیڈو آئی ڈی بنا رکھی ہے شائد۔ اتنا جاہل لاجک تو کوئی ملّا بھی نہیں دیتا
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
ہاہاہا...تم اور تمہاری ہٹ دھرمی…
تو کیا قران جب کائنات کا تذکرہ کرتا ہے اور ہر چیز کھول کر بیان فرماتا ہے
تو اسکا مقصد ہمیں تعلیم دینا نہیں؟...کمال ہے.
اوئے یہ لاجک نام کا بھوت دراصل زندہ رود خود ہی ہے۔ دوسری آئی ڈی بنا کر تماشے لگا رہا ہے، وہ بھی گاوٗں کے کسی بھانڈ کی طرح، اور سمجھتا ہے کہ بڑی کوئی علمی بحث میں مشغول ہے
 

Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
وزیراعظم عمران خان نے بذریعہ ٹویٹس قوم کو خوشخبری سنائی ہے کے ایمیزون نے پاکستان کو سیلرز لسٹ میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور عبدالرزاق داؤد نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے اپنی حکومت کی اس کامیابی سے قوم کو آگاہ کیا۔ ایمیزون محض ایک کمپنی ہے، کوئی ریاست نہیں، مگر ایمیزون کی اہمیت اور طاقت کا اندازہ لگایئے کہ پاکستان جیسے ملک کا وزیراعظم اس پر بھنگڑے ڈال رہا ہے، پوری حکومت جھمریں ڈال رہی ہے حالانکہ ابھی تک امیزون نے خود اس پر کوئی سٹیٹمنٹ جاری نہیں کی، مگر پاکستان کو چونکہ ادھر سے اشارہ مل گیا ہے اس لئے یہاں قبل از وقت شہنائیاں بجنی شروع ہوگئی ہیں۔ امیزون کی اہمیت سے آپ اندازہ لگا لیں کہ اس کا مالک جیف بیزوس کس قدر اہم شخص ہے، اس کی دولت کو تو فی الحال ا یک طرف رکھ دیں، آپ صرف اس کے مقام کا اندازہ لگائیں۔ اسی طرح پے پال بھی ایک کمپنی ہی ہے، جس کے آگے پاکستانی حکومت کب سے ناک رگڑ رہی ہے، منتیں ترلے کررہی ہے، مگر وہ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار نہیں۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر یہ کمپنیاں اتنی طاقتور کیسے ہیں کہ ریاستیں ان کے سامنے ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور جن ممالک کے لوگوں کی یہ کمپنیاں ہیں، ان ممالک کی حیثیت کا آپ بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں، میں یہاں امیزون اور پے پال کو صرف مثال کے طور پر استعمال کررہا ہوں ، ایسی اور بے شمار کمپنیاں ہیں، صرف آئی ٹی میں ہی نہیں، بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی۔ ان کی طاقت اور اہمیت کے پیچھے صرف اور صرف ایک ہی وجہ ہے، وہ ہے علم کا حصول اور ترویج۔ بل گیٹس، جیف بیزوس، جیک ڈورسے، مارک زکربرگ، ایلون مسک ، سٹیون ہاکنگ یہ صرف اور صرف علم کی بدولت ہی اتنا بڑا مقام حاصل کرپائے اور اپنے ملک کو بھی ترقی اور طاقت دے پائے۔ انہوں نے خود پر سائنس کے دروازے بند نہیں کئے، انہوں نے سائنس سے نفرت نہیں کی۔ اور کریڈٹ صرف افراد کو نہیں جاتا، بلکہ اس پورے معاشرے کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے افراد کو کھل کر سوچنے سمجھنے کا، اپنے آئیڈیاز پیش کرنے اور ان پر عمل کرنے کا ماحول فراہم کیا۔ ان معاشروں نے کسی کی سوچ پر قدغن نہیں لگائی۔

یہ وہی یورپ ہے جہاں چند صدیوں پہلے تک گلیلیو اور کوپرنکس کو محض اس بات پر جان کے لالے پڑگئے تھے کہ انہوں نے بائیبل کے جیو سینٹرک نظریے کو رد کرتے ہوئے ہیلیوسنٹرک نظریے کو پیش کیا، ایک کو تو زندہ جلا دیا گیا جبکہ دوسرے نے معافی مانگ کر جان چھڑوائی۔ آج وہی یورپ ہے جس میں سٹیون ہاکنگ کہتا ہے کہ خدا نہیں ہے اور کوئی اسے ہاتھ تک نہیں لگاتا۔ رچرڈ ڈاکن ٹی وی پروگرامز میں بیٹھ کر کھل کر کہتا ہے کہ بائبل بل شٹ ہے، بکواس ہے اور کوئی اس کی زبان بندی نہیں کرتا۔ یہ سوچ اور فکر کی آزادی ہی ہے جو انسانی معاشروں کو آگے لے جانے کا باعث بنتی ہے۔ آپ ذرا ہمارے ملک و قوم کی، ہماری اوقات کا اندازہ لگائیں کہ ہم ریاستی سطح پر کمپنیز کے منت ترلے کرنے پر مجبور ہیں اور وہ ہماری بات تک نہیں سن رہیں۔ ایک کمپنی نے ذرا سا اشارہ دیا اور ہمارا وزیراعظم بھنگڑے ڈال رہا ہے۔ یہ جدید دنیا میں ہماری اوقات ہے۔ کیونکہ ہم نے علم کو رد کردیا ہے،ہم نے اپنی نسلوں کو سائنس سے نفرت سکھائی ہے۔ آج بھی ہمارے لئے اہم مسئلہ یہ ہے کہ فلاں ملک کے فلاں شہر کے فلاں کونے میں فلاں فرد نے ہماری مقدس شخصیت کے کارٹون کیوں بنادیئے، دنیا کے فلاں کونے میں کسی نامعلوم شخص نے ہماری مقدس کتاب کو کیوں جلا دیا۔ فلاں گروپ ہمارے والے اسلام سے مختلف عقیدہ رکھتا ہے، لہذا اس کے خلاف ریاستی سطح پر قانون سازی کرکے اس کے ایمان کو فیصلہ کرتے ہیں۔فلاں ڈھمکاں ویب سائٹ پر فلاں قسم کا مواد پڑا ہے جو ہمارے جذبات کو مجروح کررہا ہے، لہذا ان ویب سائٹ کو ہی بین کردو۔ اندازہ کریں ہم نے چار سال یوٹیوب کو اپنے ملک میں بین کئے رکھا کہ یوٹیوب پر پڑی کروڑوں ویڈیو میں سے کسی ویڈیو سے ہماری احمق قوم کے جذبات مجروح ہورہے تھے، یوٹیوب کو رتی برابر فرق نہیں پڑا، پھر خود ہی پاکستان نے یوٹیوب کھول دی، وہ ویڈیوز آج بھی ویسے کی ویسے پڑی ہیں، مگر آج پاکستان کے لوگ چونکہ یوٹیوب سے پیسے کمارہے ہیں، اس لئے سب عاشق رسول سکون میں ہیں۔ یہ ہے طاقت علم کی۔ یوٹیوب کو فرق نہیں پڑتا، پے پال کو فرق نہیں پڑتا، فیس بک کو پاکستان میں بین رکھا گیا، ان کو بھی فرق نہیں پڑا، انہوں نے اپنی پالیسیز نہیں بدلی،امیزون کو بھی فرق نہیں پڑتا۔

امریکہ، یورپ اور جاپان کی معمولی کمپنیز آپ کے پورے ملک پر بھاری ہیں۔ امریکہ ایسے ہی سپرپاور نہیں بنا ہوا، فرانس کی طاقت کے پیچھے اس کی بھیڑ بکریوں یا کیڑوں مکوڑوں کی طرح پھیلتی ہوئی آبادی نہیں ہے، جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ، سنگاپور، ساؤتھ کوریا یہ سب سائنس اور علم کے میدانوں میں آگے بڑھنے کی وجہ سے ترقی کی شاہروں پر گامزن ہیں۔ ناسا مریخ پر جھنڈے گاڑ رہا ہے اور ہم یہاں صدیوں پرانے لوگوں کے بکھیڑوں سے ہی نہیں نکل رہے۔ اندازہ کیجئے ہماری قوم کا بڑا طبقہ ابھی تک چودہ سو سال پہلے گزرے صحابہ کرام کے معاملے پر ہی آپس میں سر پھٹول میں پڑا رہتا ہے۔ ابھی تک ہماری قوم اسی مسئلے میں الجھی ہوئی ہے کہ چودہ سو سال پہلے گزرنے والے فلاں شخصیت زیادہ معتبر و مقدس تھی یا ڈھمکاں شخصیت، ہماری قوم ابھی بھی لوگوں کو ان کے عقیدوں سے جج کرتی ہے، عبدالسلام جیسے شخص کو پاکستان نے صرف اس لئے دھتکار دیا کیونکہ اس کا عقیدہ اکثریتی مسلمانوں سے فرق تھا۔ ہم ابھی تک یہی نہیں سیکھ سکے کہ مذہب، عقیدہ وغیرہ ہر فرد کا ذاتی انفرادی معاملہ ہوتا ہے۔۔۔

قصہ مختصر جس قوم کی ترجیحات یہ ہوں کہ وہ حال کی بجائے چودہ سو سال پرانے ماضی میں پھنسی رہنا پسند کرتی ہو، اس قوم کا پھر وہی حال ہوا کرتا ہے جو آج پاکستان کا ہورہا ہے، ایسی قوم پھر ہر وقت دوسروں کے سامنے کشکول لے کر بھکاریوں کی طرح کھڑی رہتی ہے اور کوئی اسے بھیک دینے پر بھی رضامند نہیں ہوتا۔
مثالیں درست لیکن معاملہ غلط۔ آپ یہ کہتے ہیں کہ مغرب کی مالی خوشحالی کے پیچھے علم کا ہاتھ ہے، اور علم صرف اسطرح سے پھیلتا ہے کہ بغیر شادی کے رہنے کی اجازت ہو، کسی کو بھی کسی مذہبی احساسات کی تضحیک کی اجازت ہو وغیرہ وغیرہ جیسی فضولیات۔

آپ کسی ایک مثال سے سمجھا دیں کہ بغیر شادی کے ساتھ رہنے سے انسان پینیسیلین بنا سکتا ہے، یا کمپیوٹر ایجاد کرسکتا ہے؟
مجھے تو کوئی لنک سمجھ نہیں آتا۔

مغرب اتنا مالی طور خوشحال کیوں ہے، یہ مغرب کی نو آبادیاتی تاریخ دیکھ کر معلوم ہوتا ہے۔ کبھی پڑھی ہے؟
امریکہ کی جنگوں کا حال کسے نہیں معلوم کہ تیل اور دیگر وسائل پر کیسے قبضہ کیا گیا۔ یہاں آپکا علم خاموش کیوں ہے؟
کبھی ان کی بھی علم دوستی، امن و آشتی کے درس کا میک اپ اتار کر دیکھیں تو اندر سے یہی گلی سڑی شکل نمودار ہوگی مغربی تہذیب کی
 
Status
Not open for further replies.