امیزون۔ وزیراعظم کی مبارکباد ۔ یہ ہے ہماری اوقات

Status
Not open for further replies.

Saboo

Prime Minister (20k+ posts)
قرآن کوئی سائنس ، معاشرتی علوم یا فلسفہ کی کوئی کتب تو ہے نہیں ..
سائنس اور خاص طور پر میڈیکل سائنس کی تو آجکل بہت ضرورت ہے ..کووڈ کا کوئی حل قرآن سے
آپ صحیح که رہی ہیں قران کوئی سائنس کی کتاب تو نہیں لیکن قران میں سائنس کا اتنا علم ہے کہ آپ
جان کر حیران رہ جاہیں گی ...وہ علم جو کسی بھی سائنسدان کو ہزار سال بعد پتا چلا مثلا" رحم مادر میں
بچے کی مختلف سٹیجز ، زمین آسمان سورج چاند ستارے اور انکی پیدایش اور سب کا اپنے مدار میں تیرنا
لوہا آسمان سے آنا، بگ بینگ اور کائنات کا مسلسل بڑھنا …
اگر آپ مزید جاننا چاہتی ہیں تو قران اور سائنس کے ٹوپک کو گوگل کریں اس پر بہت کتابیں لکھی جا چکی ہیں.
میرا یقین ہے قران کے اپنے الفاظ کے مطابق اس میں ہر سوال کا جواب ہے تو کرونا بارے کیوں نہیں ہوگا...لیکن کسی
صاحب علم ڈھونڈنے والے کو ہی ملےگا،
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
ابھی آپ کا سفر ختم نہیں ہوا ..جب آپ حقیقت پا لیں گے ..اس دن جانئے کہ آپ سرخرو ہوئے

سفر تو یقیناً ختم نہیں ہوا۔۔ لیکن حقیقت شاید ہم کبھی نہیں پاسکتے، نہ آپ، نہ میں۔۔
In kant's words
Humans will always find things arranged in certain patterns because it is they who have unwittingly so arranged them. However, that these certainties were bought at a heavy price. Just because a priori insights are a reflection of the mind, they cannot be trusted as a reflection of the world outside the mind. Whether the rational order in which sensation is arranged—the order, for example, of time, space, and causality—represents an order holding among things-in-themselves cannot be known
 
Zinda_Rood

Minister (2k+ posts)
آپ صحیح که رہی ہیں قران کوئی سائنس کی کتاب تو نہیں لیکن قران میں سائنس کا اتنا علم ہے کہ آپ
جان کر حیران رہ جاہیں گی ...وہ علم جو کسی بھی سائنسدان کو ہزار سال بعد پتا چلا مثلا" رحم مادر میں
بچے کی مختلف سٹیجز ، زمین آسمان سورج چاند ستارے اور انکی پیدایش اور سب کا اپنے مدار میں تیرنا
لوہا آسمان سے آنا، بگ بینگ اور کائنات کا مسلسل بڑھنا …

اگر آپ مزید جاننا چاہتی ہیں تو قران اور سائنس کے ٹوپک کو گوگل کریں اس پر بہت کتابیں لکھی جا چکی ہیں.
میرا یقین ہے قران کے اپنے الفاظ کے مطابق اس میں ہر سوال کا جواب ہے تو کرونا بارے کیوں نہیں ہوگا...لیکن کسی
صاحب علم ڈھونڈنے والے کو ہی ملےگا،

? ? ? ?????☺️??????

فورم والو! ہنسنے والی ایموجیز تھوڑی اور شامل کرلو سٹاک میں، کئی بار اتنے سے کام نہیں چلتا۔?۔
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)

اقبال نے کیا خوب کہا تھا
وضع میں تم ہو نصاریٰ تو تمدّن میں ہنود
یہ مسلماں ہیں! جنھیں دیکھ کے شرمائیں یہود

اب تو حالت یہاں تک پہونچ گئی ہے کہ اپنی وضع قطع اور تمدن کو اسلام کا نام دے دیا ہے اور اگر کوئی قرآن و حدیث کی بات کرے تو پہچاننے سے ہی انکار کر دیتے ہیں . کہ یہ کونسا اسلام ہے . الله تعالیٰ ہم سب پر رحم فرماۓ

حیرانی کی بات یہ ہے کہ اپنے آپ کو تعلیم یافتہ سمجھنے والے بھی اپنی بات کو دلیل کی بجاۓ لعن و طعن سے ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں . اگر کسی کے پاس کوئی اسلامی دلیل حوالہ جات کے ساتھ ہے تو میں ہمہ تن گوش ہوں
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
مسٹر زندہ رود نے خود یہاں پر ایک شیڈو آئی ڈی بنا رکھی ہے شائد۔ اتنا جاہل لاجک تو کوئی ملّا بھی نہیں دیتا

ہم خواہ مخواہ طالبان کو برا بھلا کہتے ہیں

یہاں تو ہر بندا طالبان بنا ہوا ہے lols

مجھے اتنی جلدی ان فتووں کی توقع نہیں تھی
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
کسی دن کسی ہسپتال میں پہنچ کر یہ کہنا کہ میرا علاج صرف قرآن و سنّت کی روشنی میں کریں اور کسی کافر کی بنائی کوئی دوائی مجھے نہ لگائی جائے۔ جلدی جنّت پہنچ جاوٗگے۔
اللہ رحم کرے

دوا استعمال کرنا سنّت ہے .

دوا ہم اس لئے استعمال نہیں کرتے کہ اس سے ہمیں شفا ہوگی کیونکہ ہمیں یہ پتا ہے کہ شفا خدا کے ہاتھ میں ہے. ہم صرف سنّت کو فالو کر رہے ہیں
 
Mind the Gap

Voter (50+ posts)

علم کی اہمیّت سے کوئی انکار نہیں لیکن اصل علم دین کا علم ہے . باقی دنیا تو آنی جانی ہے اس کا کیا .

دنیوی علم کا حصول وقت کے ضياع علاوہ کچھ نہیں
سپر پاور ہوگا کیونکہ یہ خدا کا وعدہ ہے لیکن افسوس صد افسوس کہ حکومت صرف غیر مسلموں کو اپنا مسیحا سمجھ رہی ہے

MashahAllah kiya bongi mari hai app nay.
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)

ہم خواہ مخواہ طالبان کو برا بھلا کہتے ہیں

یہاں تو ہر بندا طالبان بنا ہوا ہے lols

مجھے اتنی جلدی ان فتووں کی توقع نہیں تھی
سوال ہی یہ ہے کہ آپ طالبان کو برا بھلا کیوں کہتے ہیں؟
?
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
دوا استعمال کرنا سنّت ہے .

دوا ہم اس لئے استعمال نہیں کرتے کہ اس سے ہمیں شفا ہوگی کیونکہ ہمیں یہ پتا ہے کہ شفا خدا کے ہاتھ میں ہے. ہم صرف سنّت کو فالو کر رہے ہیں
ماشااللہ، سُنّت اگر سنّتِ نبویؐ ہو تو اسکو سنّتؐ لکھنا چاہیئے۔ لگتا ہے کافی عرصے سے عادت نہیں ایسا لکھنے کی۔ اور اپنی لکھائی کے ہی بل بوطے پر انسان اکثر دوسری آئی ڈی سے پکڑا بھی جاتا ہے۔ چاہے جتنے تماشے کرلے۔
ویسے خدا کی جگہہ اللہ لکھ لیتے؟
 
Sohail Shuja

Chief Minister (5k+ posts)
دوا استعمال کرنا سنّت ہے .

دوا ہم اس لئے استعمال نہیں کرتے کہ اس سے ہمیں شفا ہوگی کیونکہ ہمیں یہ پتا ہے کہ شفا خدا کے ہاتھ میں ہے. ہم صرف سنّت کو فالو کر رہے ہیں
ویسے پہلے تو مجھے شک تھا، لیکن اب کچھ کچھ یقین ہوتا جارہا ہے کہ آپ کے ساتھ مسائل ذرا ذہنی نوعیت سے ہٹ کر نفسیاتی نوعیت کے بھی ہیں۔
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
اب اس پر میں کیا کہوں .

Perhaps i went a bit too far ?

اعمال کا دارومدار چونکہ نیتوں پر ہے
لہذا اگر کوئی اچھی نیت سے کوئی بھی علم حاصل کرتا ہے تو امید یہی ہے کہ اسے بھی ثواب ملے گا
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
سوال ہی یہ ہے کہ آپ طالبان کو برا بھلا کیوں کہتے ہیں؟
?

کیونکہ وہ اختلاف راۓ کو اچھی نظر سے نہیں دیکھتے اور اس کی بنیاد پر کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہوتے ہیں
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
ماشااللہ، سُنّت اگر سنّتِ نبویؐ ہو تو اسکو سنّتؐ لکھنا چاہیئے۔ لگتا ہے کافی عرصے سے عادت نہیں ایسا لکھنے کی۔ اور اپنی لکھائی کے ہی بل بوطے پر انسان اکثر دوسری آئی ڈی سے پکڑا بھی جاتا ہے۔ چاہے جتنے تماشے کرلے۔
ویسے خدا کی جگہہ اللہ لکھ لیتے؟

آج تک کسی اسلاف کی کسی کتاب میں سنّت کے ساتھ ص لکھا نہیں دیکھا . اس لئے اس کو بدعت سمجھتا ہوں
باقی کوئی لکھنا چاہے تو ان کی مرضی

خدا اور الله میں کوئی فرق ہو تو ذرا ہمیں بھی سمجھائیے گا
 
Logic

Politcal Worker (100+ posts)
لیکن آپکی رائے تو ان سے مختلف نہیں

میں ہر بندے کی راۓ کا احترام کرتا ہوں (خواہ مجھے اس کی راۓ سے کتنا ہی اختلاف کیوں نہ ہو) اور اسلاف کی کتابوں سے کوئی دلیل پیش کرے تو اپنی راۓ پر نظر ثانی کے لئے ہر وقت تیار رہتا ہوں
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
سفر تو یقیناً ختم نہیں ہوا۔۔ لیکن حقیقت شاید ہم کبھی نہیں پاسکتے، نہ آپ، نہ میں۔۔
In kant's words
Humans will always find things arranged in certain patterns because it is they who have unwittingly so arranged them. However, that these certainties were bought at a heavy price. Just because a priori insights are a reflection of the mind, they cannot be trusted as a reflection of the world outside the mind. Whether the rational order in which sensation is arranged—the order, for example, of time, space, and causality—represents an order holding among things-in-themselves cannot be known

ہم نے تو پالی ..جن کو آپ فولو کرتے ہیں ان کے ساتھ آپ دائروں کا سفر جاری رکھیں
 
Hunter_

MPA (400+ posts)
وزیراعظم عمران خان نے بذریعہ ٹویٹس قوم کو خوشخبری سنائی ہے کے ایمیزون نے پاکستان کو سیلرز لسٹ میں شامل کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ پاکستان کے وفاقی وزیر فواد چوہدری اور عبدالرزاق داؤد نے باقاعدہ پریس کانفرنس کرکے اپنی حکومت کی اس کامیابی سے قوم کو آگاہ کیا۔ ایمیزون محض ایک کمپنی ہے، کوئی ریاست نہیں، مگر ایمیزون کی اہمیت اور طاقت کا اندازہ لگایئے کہ پاکستان جیسے ملک کا وزیراعظم اس پر بھنگڑے ڈال رہا ہے، پوری حکومت جھمریں ڈال رہی ہے حالانکہ ابھی تک امیزون نے خود اس پر کوئی سٹیٹمنٹ جاری نہیں کی، مگر پاکستان کو چونکہ ادھر سے اشارہ مل گیا ہے اس لئے یہاں قبل از وقت شہنائیاں بجنی شروع ہوگئی ہیں۔ امیزون کی اہمیت سے آپ اندازہ لگا لیں کہ اس کا مالک جیف بیزوس کس قدر اہم شخص ہے، اس کی دولت کو تو فی الحال ا یک طرف رکھ دیں، آپ صرف اس کے مقام کا اندازہ لگائیں۔ اسی طرح پے پال بھی ایک کمپنی ہی ہے، جس کے آگے پاکستانی حکومت کب سے ناک رگڑ رہی ہے، منتیں ترلے کررہی ہے، مگر وہ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار نہیں۔

سوال یہ اٹھتا ہے کہ آخر یہ کمپنیاں اتنی طاقتور کیسے ہیں کہ ریاستیں ان کے سامنے ماتھا ٹیکنے پر مجبور ہوگئی ہیں اور جن ممالک کے لوگوں کی یہ کمپنیاں ہیں، ان ممالک کی حیثیت کا آپ بخوبی اندازہ لگاسکتے ہیں، میں یہاں امیزون اور پے پال کو صرف مثال کے طور پر استعمال کررہا ہوں ، ایسی اور بے شمار کمپنیاں ہیں، صرف آئی ٹی میں ہی نہیں، بلکہ دیگر شعبہ جات میں بھی۔ ان کی طاقت اور اہمیت کے پیچھے صرف اور صرف ایک ہی وجہ ہے، وہ ہے علم کا حصول اور ترویج۔ بل گیٹس، جیف بیزوس، جیک ڈورسے، مارک زکربرگ، ایلون مسک ، سٹیون ہاکنگ یہ صرف اور صرف علم کی بدولت ہی اتنا بڑا مقام حاصل کرپائے اور اپنے ملک کو بھی ترقی اور طاقت دے پائے۔ انہوں نے خود پر سائنس کے دروازے بند نہیں کئے، انہوں نے سائنس سے نفرت نہیں کی۔ اور کریڈٹ صرف افراد کو نہیں جاتا، بلکہ اس پورے معاشرے کو جاتا ہے جنہوں نے اپنے افراد کو کھل کر سوچنے سمجھنے کا، اپنے آئیڈیاز پیش کرنے اور ان پر عمل کرنے کا ماحول فراہم کیا۔ ان معاشروں نے کسی کی سوچ پر قدغن نہیں لگائی۔

یہ وہی یورپ ہے جہاں چند صدیوں پہلے تک گلیلیو اور کوپرنکس کو محض اس بات پر جان کے لالے پڑگئے تھے کہ انہوں نے بائیبل کے جیو سینٹرک نظریے کو رد کرتے ہوئے ہیلیوسنٹرک نظریے کو پیش کیا، ایک کو تو زندہ جلا دیا گیا جبکہ دوسرے نے معافی مانگ کر جان چھڑوائی۔ آج وہی یورپ ہے جس میں سٹیون ہاکنگ کہتا ہے کہ خدا نہیں ہے اور کوئی اسے ہاتھ تک نہیں لگاتا۔ رچرڈ ڈاکن ٹی وی پروگرامز میں بیٹھ کر کھل کر کہتا ہے کہ بائبل بل شٹ ہے، بکواس ہے اور کوئی اس کی زبان بندی نہیں کرتا۔ یہ سوچ اور فکر کی آزادی ہی ہے جو انسانی معاشروں کو آگے لے جانے کا باعث بنتی ہے۔ آپ ذرا ہمارے ملک و قوم کی، ہماری اوقات کا اندازہ لگائیں کہ ہم ریاستی سطح پر کمپنیز کے منت ترلے کرنے پر مجبور ہیں اور وہ ہماری بات تک نہیں سن رہیں۔ ایک کمپنی نے ذرا سا اشارہ دیا اور ہمارا وزیراعظم بھنگڑے ڈال رہا ہے۔ یہ جدید دنیا میں ہماری اوقات ہے۔ کیونکہ ہم نے علم کو رد کردیا ہے،ہم نے اپنی نسلوں کو سائنس سے نفرت سکھائی ہے۔ آج بھی ہمارے لئے اہم مسئلہ یہ ہے کہ فلاں ملک کے فلاں شہر کے فلاں کونے میں فلاں فرد نے ہماری مقدس شخصیت کے کارٹون کیوں بنادیئے، دنیا کے فلاں کونے میں کسی نامعلوم شخص نے ہماری مقدس کتاب کو کیوں جلا دیا۔ فلاں گروپ ہمارے والے اسلام سے مختلف عقیدہ رکھتا ہے، لہذا اس کے خلاف ریاستی سطح پر قانون سازی کرکے اس کے ایمان کو فیصلہ کرتے ہیں۔فلاں ڈھمکاں ویب سائٹ پر فلاں قسم کا مواد پڑا ہے جو ہمارے جذبات کو مجروح کررہا ہے، لہذا ان ویب سائٹ کو ہی بین کردو۔ اندازہ کریں ہم نے چار سال یوٹیوب کو اپنے ملک میں بین کئے رکھا کہ یوٹیوب پر پڑی کروڑوں ویڈیو میں سے کسی ویڈیو سے ہماری احمق قوم کے جذبات مجروح ہورہے تھے، یوٹیوب کو رتی برابر فرق نہیں پڑا، پھر خود ہی پاکستان نے یوٹیوب کھول دی، وہ ویڈیوز آج بھی ویسے کی ویسے پڑی ہیں، مگر آج پاکستان کے لوگ چونکہ یوٹیوب سے پیسے کمارہے ہیں، اس لئے سب عاشق رسول سکون میں ہیں۔ یہ ہے طاقت علم کی۔ یوٹیوب کو فرق نہیں پڑتا، پے پال کو فرق نہیں پڑتا، فیس بک کو پاکستان میں بین رکھا گیا، ان کو بھی فرق نہیں پڑا، انہوں نے اپنی پالیسیز نہیں بدلی،امیزون کو بھی فرق نہیں پڑتا۔

امریکہ، یورپ اور جاپان کی معمولی کمپنیز آپ کے پورے ملک پر بھاری ہیں۔ امریکہ ایسے ہی سپرپاور نہیں بنا ہوا، فرانس کی طاقت کے پیچھے اس کی بھیڑ بکریوں یا کیڑوں مکوڑوں کی طرح پھیلتی ہوئی آبادی نہیں ہے، جاپان، تائیوان، ہانگ کانگ، سنگاپور، ساؤتھ کوریا یہ سب سائنس اور علم کے میدانوں میں آگے بڑھنے کی وجہ سے ترقی کی شاہروں پر گامزن ہیں۔ ناسا مریخ پر جھنڈے گاڑ رہا ہے اور ہم یہاں صدیوں پرانے لوگوں کے بکھیڑوں سے ہی نہیں نکل رہے۔ اندازہ کیجئے ہماری قوم کا بڑا طبقہ ابھی تک چودہ سو سال پہلے گزرے صحابہ کرام کے معاملے پر ہی آپس میں سر پھٹول میں پڑا رہتا ہے۔ ابھی تک ہماری قوم اسی مسئلے میں الجھی ہوئی ہے کہ چودہ سو سال پہلے گزرنے والے فلاں شخصیت زیادہ معتبر و مقدس تھی یا ڈھمکاں شخصیت، ہماری قوم ابھی بھی لوگوں کو ان کے عقیدوں سے جج کرتی ہے، عبدالسلام جیسے شخص کو پاکستان نے صرف اس لئے دھتکار دیا کیونکہ اس کا عقیدہ اکثریتی مسلمانوں سے فرق تھا۔ ہم ابھی تک یہی نہیں سیکھ سکے کہ مذہب، عقیدہ وغیرہ ہر فرد کا ذاتی انفرادی معاملہ ہوتا ہے۔۔۔

قصہ مختصر جس قوم کی ترجیحات یہ ہوں کہ وہ حال کی بجائے چودہ سو سال پرانے ماضی میں پھنسی رہنا پسند کرتی ہو، اس قوم کا پھر وہی حال ہوا کرتا ہے جو آج پاکستان کا ہورہا ہے، ایسی قوم پھر ہر وقت دوسروں کے سامنے کشکول لے کر بھکاریوں کی طرح کھڑی رہتی ہے اور کوئی اسے بھیک دینے پر بھی رضامند نہیں ہوتا۔
abay itna sarra ky sy leekh layta hy tu, bhai tu krta kia hy asal zindagi main mughay yea samgha dy , like koi job ya parhai , yea bus google tool main ja kr urdu main type kr ky yahan paste krna hy kaam hy
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
آپ صحیح که رہی ہیں قران کوئی سائنس کی کتاب تو نہیں لیکن قران میں سائنس کا اتنا علم ہے کہ آپ
جان کر حیران رہ جاہیں گی ...وہ علم جو کسی بھی سائنسدان کو ہزار سال بعد پتا چلا مثلا" رحم مادر میں
بچے کی مختلف سٹیجز ، زمین آسمان سورج چاند ستارے اور انکی پیدایش اور سب کا اپنے مدار میں تیرنا
لوہا آسمان سے آنا، بگ بینگ اور کائنات کا مسلسل بڑھنا …
اگر آپ مزید جاننا چاہتی ہیں تو قران اور سائنس کے ٹوپک کو گوگل کریں اس پر بہت کتابیں لکھی جا چکی ہیں.
میرا یقین ہے قران کے اپنے الفاظ کے مطابق اس میں ہر سوال کا جواب ہے تو کرونا بارے کیوں نہیں ہوگا...لیکن کسی
صاحب علم ڈھونڈنے والے کو ہی ملےگا،

سرکار اس سے انکار نہیں کہ قرآن معلومات کا خزانہ ہے ..اگر یہ سب بیان نہ ہوتا جس کا آپ ذکر کر رہے ہیں تو آج کا انسان کیسے یقین کرتا کہ صدیوں پہلے ایک انسان کیسے یہ باتیں اپنے آپ سے گھڑ کر کہہ سکتا تھا جب تک کے یہ خالق کی طرف سے نہ آیا ہو ..میرے کہنے کا مقصد یہ ہے کہ قرآن ہمیں سائنس پڑھانے نہیں آیا ..خبردار کرنے آیا ہے ..یہ بتانے کے کہ اس کائنات کا خالق وہی ہے اور وہ آپ سے کچھ زیادہ نہیں مانگتا ..صرف اتنا کہ اگر خالق وہ ہے تو بندگی بھی اسی کی ..بلا شرکت غیرے
یوں تو آپ کو اس میں ہسٹری بھی مل جائے گی اور بھی بہت کچھ

لیکن اصل مقصد وہی ہے جو میں بے عرض کیا
 
نادان

Prime Minister (20k+ posts)
ہاہا بلکل قرآن ہمیں تعلیم دیتا ہے کہ چیزوں کو کس نظر سے دیکھنا ہے . پورا قرآن اٹھا کر دیکھ لیں جو مدعا ہے وہ یہ ہے کہ

کوئی تو ہے جو نظامِ ہستی چلا رہا ہے ، وہی خدا ہے
دکھائی بھی جو نہ دے ، نظر بھی جو آرہا ہے وہی خدا ہے

یہاں میں آپ سے متفق ہوں .لیکن باقی دنیا میں نہ جینے سے روکا ہے نہ ہی دنیاوی تعلیم حاصل کرنے سے ..
اصل تو یہ ہی کہ دنیا میں رہ کر نہ اسے بھولیں نہ اس کے پیغام کو
 
Status
Not open for further replies.