عمران خان کا پارٹی عہدےکیلئےطاہر صادق کادیانام نکال دیاگیا ؟حماداظہرکاجواب

hammad-azhar-imran-khan-tahir-sadiq.jpg


عمران لالیکا کی حماد اظہر پر تنقید, حماد اظہر کا کرارا جواب

عمران لالیکا نے ٹویٹ کیا کہ بقول شعیب شاہین علی بخاری چیئرمین جناب عمران خان نے نارتھ پنجاب کے صدر کے لئے جناب میجر طاہر صادق صاحب کا نام فائنل کیا تُھا اور آج بیرسٹر گوہر اور عمر ایوب نے اس ہیرے کا نوٹیفیکیشن نکال دیا.
جبکہ حماد اظہر یہ نوٹیفیکیشن نکالنے کی اتھارٹی ہی نہیں رکھتا کیونکہ وہ خود صوبائی جنرل سیکرٹری ہے سینٹرل پنجاب کا اس کی ڈومین ہی نہیں ہے کسی دوسرے حصے میں دخل اندازی کرنا

انہوں نے لکھا یار کیوں تم لوگ سیزنڈ سیاستدانوں کو جن کو حلقوں کا پتہ ہے عوام میں جڑیں ہیں ان کو پارٹی کےمعاملات سے دور رکھ رہے ہو کچھ خدا کا خوف کرو.

https://twitter.com/x/status/1786486134387757235
جواب میں حماد اظہر نے ٹویٹ کیا پہلی بات پنجاب کے تمام ریجن پنجاب کے صدر اور جنرل سیکرٹری کی ذمے داری ہیں۔ آپ کی رائے غلط ہے کے میں سنٹرل پنجاب کا جنرل سیکرٹری ہوں۔ پچھلے 6 ماہ سے پنجاب کی صدارت اور جنرل سیکرٹری کا چارج میرے پاس ہے,دوسری بات یہ نوٹیفکیشن عمران خان صاحب کی براہ راست ہدایات کا نتیجہ تھا جو مجھے باضابطہ طور پارٹی کی جانب سے پہنچایا گیا۔

حماد اظہر نے مزید کہا تیسری بات ملک تیمور کی فیملی کو 2024 کے انتخابات عمران خان صاحب کی خصوصی ہدائت پر دو ٹکٹ دییے گئے۔ ان کا بھائی ہمارا منتخب ایم پی اے ہے اور ان کی والدہ 45 این اے فارم کی فاتح ہیں,چوتھی بات یہ کے مجھے یاد نہیں پڑتا کے میں نے کبھی ملک تیمور ملاقات یا بات کی ہو اور میں نے خالصتاً عمران خان سے ملنے والے احکامات پر عمل کیا ہے اور ان سے یا کسی دوسرے شخص کے عہدہ سنبھالنے سے کوئی غرض نہیں۔ صرف پارٹی کی لئے کام اور عمران خان صاحب کے حکم کی تعمیل سے ہے۔ شکریہ۔

https://twitter.com/x/status/1786494635830902995
حماد اظہر بولے ویسے شیعب شاہین صاحب سے بات ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کے ایک ماہ پہلے خان صاحب نے بطور آپشن صرف ڈسکس کیا تھا میجر صاحب کا نام جبکہ یہ ہدایت ابھی تازہ موصول ہوئی ہے۔ سوکت بسرا بھی اس وقت وہاں موجود تھے۔

https://twitter.com/x/status/1786497719218970865