Dr Adam
Prime Minister (20k+ posts)
yar bhai aik simple sa question hai bar b laga de afghanistan taliban k pas hai pehle kaha jata tha jo ke thekb tha k ye sab raw or nds karwa rae hai ab tou wo afghanistan se bhag chuke hainab ye log kaha se sa rae hain
برادر آپ کے تحفظات بجا ہیں اور بظاہر اب ایسے واقعات کی کوئی وجہ نہیں بنتی . لیکن آپ کو عرض کر دوں کہ یہ دنیا پر چوہدراہٹ قائم رکھنے کی گیم ہے اور اسمیں صرف را اور این ڈی ایس شامل نہیں ہے بلکہ اسرائیل کی موساد سمیت سفید چمڑی والے بہت سے ملکوں کی خطرناک ایجینسیاں اس ساری گیم کا حصہ ہیں . اس گیم پر بے تحاشا انویسٹمینٹ کی گئی ہے . پہلے تھیٹر افغانستان اور کچھ حد تک پاکستان میں تھا لیکن اب وہاں طالبان کے کنٹرول کے بعد اسے کلی طور پر پاکستان میں منتقل کرنے کی سازشیں عروج پر ہیں . پہلے قدم کے طور پر ہمیشہ سلیپر سیلز کو ایکٹو کیا جاتا ہے . سلیپر سیلز کے ٹرینڈ دہشت گرد دھائیوں گلی محلوں میں عام عوام میں گھل مل کر رہتے ہیں . مسلم ممالک میں تو یہ مساجد میں بھی باقاعدگی سے نمازیں پڑھتے دکھائی دیتے ہیں . ان کی فنڈنگ کئی طریقوں سے کی جاتی ہے جن میں این جی اوز کا کردار قابل ذکر ہے . ہوسٹ ممالک کی ایجنسیاں خاموشی سے ان کا قلع قمع کرنے میں مصروف رہتی ہیں . لیکن کبھی کبھار ان کو پکڑنے کے لیے آپریشن کے دوران ایسے حادثات ہو جاتے ہیں جیسا کہ کل ہوا . کے پی کے، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور اندرون سندھ میں بے تحاشا ایسے سیل موجود ہونگے جو مناسب وقت پر حالات و واقعات کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی دہشت گردانہ کاروائی کے لیے تیار ہوں گے اور جیسے ہی ان میں سے کسی سیل کو سگنل ملے گا وہ اپنی کاروائی کر گزرے گا