فواد چوہدری اور اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کو جواب دینے کیلئے وقت مانگ لیا

azam.jpg


وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز پر جواب جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن ارکان کے سیاسی کردار پر تنقید کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے وزراء سے جواب طلب کرلیا تھا۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 16 ستمبر کو کی گئی اس پریس کانفرنس کے حوالےسے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کیے تھے اور سات دن کے اندر اندر جواب طلب کیے تھے تاہم اب تک دونوں وزراء کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا جاسکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزراء کی جانب سے نوٹسز پر جواب جمع کروانے کیلئے ایک مہینے کا وقت مانگا گیا ہے۔یادرہے کہ 16 ستمبر کو کی گئی پریس کانفرنس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن ارکان نے مخالفین سے پیسے لے رکھے ہیں، اسی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے کا الزام عائد کیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے ایک اجلاس میں وفاقی وزراء کی تنقید کا معاملہ زیر غور آیا تھا جس پر ارکان الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور انہیں یکسر مسترد کردیا تھا۔

 
Last edited by a moderator:

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

روز روز کی الٹی سیدھی پریس کانفرنسوں میں جلتی پر تیل ڈالنے کے مقابلے میں یہ بہتر طریقہ ہے بات پر مٹی پانے کا . جتنا زیادہ وقت لیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہو گا....... رات گئی بات گئی
 

Resilient

Minister (2k+ posts)
یہ تو بڑھکیں لگا رہے تھے نوٹس آیا تو ترنت جواب دیں گے ، اب تاریخیں مانگنے پر آگئے ؟؟
 

Resilient

Minister (2k+ posts)

روز روز کی الٹی سیدھی پریس کانفرنسوں میں جلتی پر تیل ڈالنے کے مقابلے میں یہ بہتر طریقہ ہے بات پر مٹی پانے کا . جتنا زیادہ وقت لیں گے اتنا زیادہ فائدہ ہو گا....... رات گئی بات گئی

انہوں نے ابھی مزید مہلت دینے کا فیصلہ کرنا ہے ، ابھی تو صرف حکومت نے مہلت کی درخواست کی ہے
 

Mocha7

Chief Minister (5k+ posts)
Suspend both of them at once----Let the institutions be powerful and independent.
 
Last edited:

Sn Sunny

Chief Minister (5k+ posts)
Suspend both of them at once----Let the institutions be independent and powerful.
Let see how much this institute independent but I am 100% sure this institute is puppet who work for money and political party
If this institute not suspend both of them then you can go for against them or act like silent puppet?
 

Resilient

Minister (2k+ posts)

حکومت نے نہیں دو وزراء نے . فرق ہے دونوں باتوں میں

حکومت کیلئے ہی وہ پریس کانفرنس کررہے تھے ان کی کوئی ذاتی لڑائی نہیں تھی
 

Back
Top