
وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری اور وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹسز پر جواب جمع کروانے کیلئے ایک ماہ کا وقت مانگ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کے حوالے سے وفاقی وزراء نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن ارکان کے سیاسی کردار پر تنقید کی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے نوٹس لیتے ہوئے وزراء سے جواب طلب کرلیا تھا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق 16 ستمبر کو کی گئی اس پریس کانفرنس کے حوالےسے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو نوٹسز جاری کیے تھے اور سات دن کے اندر اندر جواب طلب کیے تھے تاہم اب تک دونوں وزراء کی جانب سے جواب جمع نہیں کروایا جاسکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی وزراء کی جانب سے نوٹسز پر جواب جمع کروانے کیلئے ایک مہینے کا وقت مانگا گیا ہے۔یادرہے کہ 16 ستمبر کو کی گئی پریس کانفرنس میں وزیر ریلوے اعظم سواتی نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن ارکان نے مخالفین سے پیسے لے رکھے ہیں، اسی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے چیف الیکشن کمشنر پر سابق وزیراعظم نواز شریف سے رابطے کا الزام عائد کیا تھا۔
الیکشن کمیشن کے ایک اجلاس میں وفاقی وزراء کی تنقید کا معاملہ زیر غور آیا تھا جس پر ارکان الیکشن کمیشن نے ان الزامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور انہیں یکسر مسترد کردیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://i.ibb.co/44FjFW5/azam.jpg
Last edited by a moderator: