concern_paki
Chief Minister (5k+ posts)
Hang this murderer, he needs to be hanged
جی جنابِ والا، یہ گستاخی میری ہی آئی ڈی سے سرزد ہوئی ہے۔
ساتھ ہی جنابِ عالی، ذرا غور فرمائیں۔۔۔۔ غور فرمایئں کہ اس کمنٹ کے آخر میں ایک سوالیہ نشان فقط رموز و اوقاف کی غلطیوں سے بچنے کے لیئے نہیں چھوڑا گیا۔
میں کسی کی بات پرحرفِ سوال دراز کر رہا ہوں نہ کہ کسی کی بات پر کوئ مہرِ صداقت ثبت کرنے چلا ہوں۔
ذرا غور کیجیئے، ہمارا گریبان تو ویسے ہی فکرِ رفتہ اور غمِ گزشتہ کی گرفت سے تار تار ہوچکا، اب تو مستقبل قریب و بعید کے خوف نیفے تک پہنچ چکے۔۔۔۔۔۔ اک عزم سے کمر بستہ ہوئے تو فکرِ زار نے مدھم سی سرگوشی کی ’’ بابو جی دھیرے چلنا، پیار میں ذرا سنبھلنا‘‘ اور ساتھ ہی نظر کے سامنے زبیر عمر کی ویڈیو گھوم گئی۔۔۔۔ پھر ہم ایک ہاتھ نیفے پر رکھے دگرگوں ہر ایک قدم پھونک پھونک کر رکھتے ہیں۔
ویسے ماضی بعید میں دیئے گئے رانا زنا صاحب کے ’’ڈبل شفٹ‘‘ کے بیان اور ان کی ٹون لیگ میں دیرینہ خدمات کے پیشِ نظرآپ کے تاثرات جاننے کا شرف گر ہمیں حاصل وجاوے تو یقین کیجیئے کہ بوقت نزع ہماری حسرتوں میں سے کم از کم ایک تو کم ہوجائے گی۔
ٹون لیگ = Toon League
چلیں کچھ شرم نہ سہی ، کچھ معذرت نہ سہی ، کچھ غور ہی فرمالیتے ۔ لیکن اس لفاظی کی مصنوعی خوشبو کے پیچھے اس تعفن کو چھپایا تو نہیں جاسکتا جسکی ترجمانی خباثت سے بھری اور نفرت سے اٹی وہ ذھنیت ہے جو نہ تو کسی رشتے کا احترام ملحوظ رکھتی ہے اور نہ ہی ہی انسانیت کے قبیلے سے تعلق رکھتی ہے ۔ ایسی فواحش سے مزین اور شیطانیت سے لبریز تحریروں پہ تم میری رائے چاھتے ہو ؟
اتنا بُرا تو اس بات کا کبھی نواز شریف نے نہیں مانا اور دیکھیں، کہ اس ڈبل شفٹ کے بیان کے باوجود رانا زنا ٹُون لیگ کا ایک فعال اور دیرینہ رُکن ہے۔
اسمیں نہ کوئی لفاظی کا ہیر پھیر ہے اور نہ ہی کوئی حقائق کا ردّوبدل۔
سوال سیدھا سا ہے، کیا کوئی غیرت یا شرم ٹون لیگ کے حواریوں میں بچی ہے جو کوئی نواز شریف اور صفدر اعوان سے پوچھے کہ اس ڈبل شفٹ کے بیان کے بعد بھی رانا زنا ٹون لیگ میں کیا کر رہا ہے؟
اب مجھے کونسی غیرت کا شربت تجویز کر رہے ہیں؟
کہ خوشبو آ نہیں سکتی کبھی کاغذ کے پھولوں سے۔۔۔۔
https://twitter.com/x/status/1140208187871809536
کاغذ کے پھولوں کی خوشبو کیا تم کیا ذکر کرتے ہو ، تمہاری ذھنی کیفیت کسی بھی افواہ، کسی بھی الزام ، کسی بھی بہتان اور کسی بھی بدتہذیبی سے آگے بڑھکر سوچنے سے معذور ہے ۔
کیا یہ بات صرف اپنے مخالفین کی شلواروں کو ننگا کرتی ہوئ پوسٹ کی وکالت میں لکھے گئے الفاظ کی تائید میں ہی گزرتی ہے یا اسکا احاطہ تمہاری زندگی کے تمام پہلووں پر یکساں اثر انداز ہوتا ہے ؟
میں تو تمہیں سنجیدہ ، باوقار اور سلجھا ہوا ممبر سمجھتا تھا جو اپنے پہلو کو اس قسم کے تعفن کے ڈھیر سے بچا کر گزرتا ہے نہ کہ اس ڈھیر کے پاس ہی بیٹھ جاتا ہے ، تم تو اس میں سر تک دھنسے ہوئے لگتے ہو۔ لیکن شاید مجھے ابھی تک لوگوں کی اصلیت پرکھنا نہ آسکا ۔قصور میرا ہی ہے ، حماقت میری اپنی ہے ۔