
سانحہ گریٹر اقبال پارک کے کیس میں ایک نیا موڑ آگیا ہے، متاثر ہونے والی ٹک ٹاکر خاتون نے اپنے ہی ساتھی ریمبو کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیدیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرام نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو جمع کروائے گئے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ 14 اگست کو گریٹر اقبال پارک جانے اور فینز سے ملاقات کے حوالے سے سارا پلان خود ریمبو نے تیار کیا تھا اور مجھے مجبور کرکے ساتھ لے جا گیا تھا، ریمبو نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر میری نازیبا ویڈیوز بنا رکھی تھیں جن کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کرتا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1446449510029402115
عائشہ اکرام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریمبو نے بلیک میل کرکے مجھ سے 10 لاکھ روپے بھی بٹورے، میں ہر مہینے اپنی آدھی تنخواہ ریمبو کو دیتی تھی۔
ٹک ٹاکر کے تحریری بیان کے حوالے سے پولیس کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال سے خبررساں ادارے کی جانب سے رابطہ کرنے کی کوشش بھی کی گئی مگر انہوں نے اس پیش رفت کے حوالےسے بات کرنے سے انکار کردیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/tk.jpg