
لاہور کی بینکنگ عدالت نے کشمیرشوگرملزکیخلاف درخواست پر حکم جاری کردیا عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے رشتہ داروں کے بھی نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ان ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بلاک کئے جائیں۔
نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے مطابق ملزمان کو مختلف ذرائع سے طلبی کے سمن بھجوائےگئے لیکن ملزمان عدالت میں پیش ہونےکی بجائے بیرون ملک چلے گئے۔
عدالت نے حکم دیا کہ اب اور کوئی چارہ نہیں کہ نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور ان ملزمان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں، ملزمان میں حسنین طارق شفیع، یوسف زاہد اورعثمان جاوید شامل ہیں۔
کیس کے دوران دلائل دیتے ہوئے نجی بینک کے وکیل نے کہا کشمیر شوگر ملز مالکان نے 2013 میں قرض حاصل کیا، جس کی طارق شفیع، جاوید شفیع، ابراہیم طارق، زاہد اور علی پرویز نے گارنٹی دی تھی۔ وکیل نے استدعا کی کہ بینک کارہن شدہ اسٹاک غائب کرنے پر فوجداری کارروائی کی جائے۔
وکیل نے دوران دلائل یہ بھی کہا کہ قرض کیلئے ملز مالکان نے چینی کی 2 لاکھ 17 ہزار 400 بوریاں رہن رکھوائیں اور ملزمان نے بینک کی ادائیگی سے بچنے کیلئے رہن شدہ اسٹاک چوری کرا دیا، جس کے بعد قرض کی عدم ادائیگی پر کشمیر شوگر ملز کو 26 مارچ کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/sharif-famil112.jpg