
سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کہا کہ وہ غریبوں کی مدد کرنے کے لیے اپنی تنخواہ وقف کر دیتی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں پیپلز پارٹی کی تقریب میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور نے کہا کہ میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی۔
پارٹی رہنما فریال تالپور نے ایک پرانا واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ مجھے بتانا نہیں چاہیے مگر میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کی، اپنی تنخواہ میڈیکل اسٹور پر دے دیتی تھی تاکہ غریب اور مستحق شہریوں کو مفت ادویات مل سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم ہمیشہ لوگوں کی مدد کی ہے، ہم سچے تھے، کبھی غلط بات نہیں کی اور کبھی کرپشن نہیں کی۔
دوسری جانب فریال تالپور کے خطاب کے ردعمل میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل علی زیدی نے کہا کہ مجھے ان کی معصومیت پر نہیں سندھ کی قسمت پر رونا آگیا۔
https://twitter.com/x/status/1457927201714851841
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12faray.jpg