ہیوسٹن:کنسرٹ میں بھگدڑ کے دوران منگیتر کو بچاتے پاکستانی نژادنوجوان جاں بحق

5danishbaig.jpg


امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں گزشتہ جمعہ کے روز ایک کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک پاکستانی نژاد نوجوان سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے، پاکستانی نوجوان اپنی منگیتر کو بچاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔

خبررساں ادارے گلوبل ویلج اسپیس کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے27 سالہ دانش بیگ جمعہ کے روز اپنی منگیتر اور دوستوں کے ہمراہ ہوسٹن میں مشہور ریپ سنگر ٹریوس سکوٹ کے کنسرٹ میں موجود تھے، کنسرٹ میں ایک موقع پر لوگوں کے جم غفیر نے اسٹیج کی جانب جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور 8 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔


اتوار کے روز جاں بحق ہونے والے دانش بیگ کی ہوسٹن میں آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انہیں ٹیکساس میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر ان کے خاندان کے دیگر افراد شدید رنج و غم کی کیفیت میں مبتلا تھے۔

جاں بحق ہونے والے افراد کی موت کی وجوہات کیلئے تحقیقات جاری ہیں تاہم دانش کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے پر اپنی منگیتر الیویا سونگل کو بچاتے ہوئے گر گئے اور لوگوں کی ہجوم نے انہیں روند دیا۔

https://twitter.com/x/status/1457477227000516611
دانش کے بھائی کا کہنا تھا کہ " بھگدڑ کے دوران دانش اپنی منگیتر سے بچھڑ گئےتھے ، دانش نے اسےزخمی حالت میں تلاش کیا اور ایمبولینس تک پہنچانے میں کامیاب ہوگیا مگر اس دوران میرا بھائی ہجوم کے نرغے میں آگیا، ریسکیو نے میرے بھائی کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگیا۔

https://twitter.com/x/status/1458054188932415491
کانسرٹ میں دانش کے ساتھ موجود چھوٹے بھائی باصل بیگ نے کہا کہ لوگ میرے بھائی اور اس کی منگیتر کو ماررہے تھے نہ صرف ماررہے تھے بلکہ الیویا کے ساتھ نازیبا حرکات کررہے تھے، دانش بھائی کی منگیتر کی حالت بہت خراب تھی ، بھائی اسے بچانے کی کوشش کررہے تھے مگر اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا جو ان کی مدد کرتا۔
 

Talisman

MPA (400+ posts)
Look at these parents, going to a concert of criminals singing filthy Rap songs, this desi wanna be black with a non Pakistani women, great Islamic family of Karachi.
Adopting western filth,result is front of US.
may he rest in peace.
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Look at these parents, going to a concert of criminals singing filthy Rap songs, this desi wanna be black with a non Pakistani women, great Islamic family of Karachi.
Adopting western filth,result is front of US.
may he rest in peace.
So based on your logic anyone that commits a sin deserves to die. Well next time you commit a sin, get a rope and set the example
 

Talisman

MPA (400+ posts)
So based on your logic anyone that commits a sin deserves to die. Well next time you commit a sin, get a rope and set the example
Nope, that is NOT my point, you know it well..Don't assume..Sin? Anyone? Let Allah decide it is his domain.

It is a tragedy, could have been prevented..Lost his identity, by mimicking western culture..

Does he look Muslim by his appearance? His supposed wife was groped by highly sexulized black wolf's in human forms.
 

Hate_Nooras

Chief Minister (5k+ posts)
Nope, that is NOT my point, you know it well..Don't assume..Sin? Anyone? Let Allah decide it is his domain.

It is a tragedy, could have been prevented..Lost his identity, by mimicking western culture..

Does he look Muslim by his appearance? His supposed wife was groped by highly sexulized black wolf's in human forms.
I wouldn't judge others,it's not your or my job.
 

Bubber Shair

Chief Minister (5k+ posts)
آج مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر فخر ہورہا ہے پاکستانی نوجوان اپنی فرینڈ یا بیوی کیلئے جان تک دے دیتا ہے مگر اسے کچھ نہیں ہونے دیتا
ہمارا ایک دوست تھا گہرے سانولے رنگ کا اشرف کالیا کہتے تھے۔ وہ کسی طرح یورپ چلا گیا اور جب واپس آیا تو ساتھ انتہای خوبصورت گوری بھی لایا دونوں نے شادی کرلی تھی وہ گوری اس کو تنہا نہیں جانے دیتی تھی ہم بڑے حیران تھے کالئے سے پوچھا کہ تمہیں تو گھر میں کوی نہیں پوچھتا تھا یہ گوری کیسے پھانس لی اور اوپر سے اتنی پیار کرنے والی؟
اس نے بتایا کہ پاکستانی نوجوان میں یہ خاصیت ہے جسے گوریاں بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں کبھی گرل فرینڈ کو خطرہ ہوتو پاکستانی بھڑ جاتا ہے کالئے کی اس گوری سے کوی خاص دوستی نہیں تھی ایکبار وہ اس کے ساتھ باہر گئی جہاں پر ایک دو شرابیوں نے دست درازی کرنی چاہی ، اشرف کالئے نے انہیں روکا جب وہ نہیں رکے تو اس نے شراب کی بوتل ایک کے سر پر مار کر توڑ دی اور دوسرا بھاگ گیا ایمبولینس اور پولیس آگئی، گورے کا سر کھل گیا تھا دس ٹانکے لگاے گئے ، پولیس نے کالئے کو پکڑا تو لڑکی آڑے آگئی اور کہا کہ یہ مجھ سے دست درازی کررہے تھے اگر یہ نہ ہوتا تو اس کا ریپ ہوسکتا تھا۔ پولیس نے اس کو عزت سے چھوڑ دیا یوں اشرف کالیا بھی بچ گیا اور لڑکی اس کی پکی پکی ساتھی بن گئی
 

Back
Top