
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں گزشتہ جمعہ کے روز ایک کنسرٹ کے دوران بھگدڑ مچنے سے ایک پاکستانی نژاد نوجوان سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے، پاکستانی نوجوان اپنی منگیتر کو بچاتے ہوئے جاں بحق ہوا۔
خبررساں ادارے گلوبل ویلج اسپیس کی رپورٹ کے مطابق کراچی سے تعلق رکھنے والے27 سالہ دانش بیگ جمعہ کے روز اپنی منگیتر اور دوستوں کے ہمراہ ہوسٹن میں مشہور ریپ سنگر ٹریوس سکوٹ کے کنسرٹ میں موجود تھے، کنسرٹ میں ایک موقع پر لوگوں کے جم غفیر نے اسٹیج کی جانب جانے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور 8 افراد جاں بحق جبکہ 25 زخمی ہوگئے تھے۔
اتوار کے روز جاں بحق ہونے والے دانش بیگ کی ہوسٹن میں آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد انہیں ٹیکساس میں سپرد خاک کردیا گیا، اس موقع پر ان کے خاندان کے دیگر افراد شدید رنج و غم کی کیفیت میں مبتلا تھے۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی موت کی وجوہات کیلئے تحقیقات جاری ہیں تاہم دانش کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بھگدڑ مچنے پر اپنی منگیتر الیویا سونگل کو بچاتے ہوئے گر گئے اور لوگوں کی ہجوم نے انہیں روند دیا۔
https://twitter.com/x/status/1457477227000516611
دانش کے بھائی کا کہنا تھا کہ " بھگدڑ کے دوران دانش اپنی منگیتر سے بچھڑ گئےتھے ، دانش نے اسےزخمی حالت میں تلاش کیا اور ایمبولینس تک پہنچانے میں کامیاب ہوگیا مگر اس دوران میرا بھائی ہجوم کے نرغے میں آگیا، ریسکیو نے میرے بھائی کو بچانے کی کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہوسکا اور ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی جاں بحق ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1458054188932415491
کانسرٹ میں دانش کے ساتھ موجود چھوٹے بھائی باصل بیگ نے کہا کہ لوگ میرے بھائی اور اس کی منگیتر کو ماررہے تھے نہ صرف ماررہے تھے بلکہ الیویا کے ساتھ نازیبا حرکات کررہے تھے، دانش بھائی کی منگیتر کی حالت بہت خراب تھی ، بھائی اسے بچانے کی کوشش کررہے تھے مگر اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا جو ان کی مدد کرتا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5danishbaig.jpg