
پاکستان میں آج الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کا بل منظور کیا گیا ہے، دنیا میں ایسی مشینوں کے ذریعے کون کون سے ممالک میں انتخابات منعقد کروائے جاتے ہیں؟
نجی خبررساں ادارے سما نے اپنی رپورٹ میں ان ممالک کی تفصیلا ت پیش کی ہیں جن ممالک میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) استعمال کی جاتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کے پڑوسی ملک بھارت میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال1998 سے شروع ہوا جو آج تک جاری ہے، اس کے علاوہ امریکہ، آسٹریلیا اور برازیل بھی اپنے انتخابات کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا ہی استعمال کرتے ہیں۔
دیگر ممالک جہاں ای وی ایم استعمال ہوتی ہیں ان میں فلپائن، وینزویلا اور ایسٹونیا شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں حکومت نے انتخابی اصلاحات سے متعلق بل پیش کیے جن میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل اکثریت رائے سے منظور کرلیے گئے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9evmworls.jpg