
الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں سے متعلق قانون سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایڈووکیٹ سلیم اللہ خان نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے قانون آئین کے آرٹیکل184(3) کے تحت چیلنج کیا اور وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن آف پاکستان اور سیکرٹری کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار نےعدالت کے سامنے استدعا کی کہ ای وی ایم سے متعلق قانون سازی کو کالعدم قرار دیا جائے، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں جن 33 بلوں کی قانون سازی کی ان پر کسی قسم کی بحث نہیں کی گئی اور یہ ترامیم آئین کے برخلاف اور بدنیتی پر مبنی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1463517763222257665
درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ اس قانون اور ای وی ایم مشینوں سے آئندہ انتخابات میں دھاندلی کے دروازے کھلیں گے اور مشینوں کے ذریعے حکمران جماعت کو انتخابات میں فائدہ پہنچے گا اور آئین کے دیے گئے الیکشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے۔
درخواست گزار نے کہا کہ مشترکہ اجلاس میں کی گئی ترمیم کے تحت اوور سیز پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے اختیار کی وضاحت بھی نہیں کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5evmchallange.jpg