
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن ورتھمان کو بھارتی حکومت کی جانب سے "ویر چکرا" ایوارڈ ملنے پر دلچسپ تبصرہ کیا کہا کہ ابھی نندن سوچ رہا ہوگا کہ اب میں نے کیا کردیا؟
فواد چوہدری نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی ایوانِ صدر کی وہ ویڈیو شیئر کی جس میں ابھی نندن ورتھمان "ویر چکرا" ایوارڈ سے نوازا جارہا ہے۔
ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ "ابھینندن سوچ رہا ہوگا کہ اب میں نے کیا کردیا، یہ مجھے کہاں لیکر جارہے ہیں۔ ابھی نندن کو ایوارڈ دے کر بھارتی ایوان صدر میں کامیڈی فلم کی شوٹنگ کا سین فلمایا گیا"۔
https://twitter.com/x/status/1463006801163599875
یاد رہے کہ بھارتی رپورٹس کے مطابق گروپ کیپٹن ابھی نندن ورتھمان کو گزشتہ روز بھارتی صدررام ناتھ کوونڈ کی جانب سے 2019 کی فروری میں پاکستان کا ایف 16 طیارہ مار گرانے پر "ویر چکرا" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
https://twitter.com/x/status/1463155981869793283
بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ابھی نندن مِگ 21 طیارے کا پہلا پائلٹ ہے جس نے F-16 کو مار گرایا۔
مگر حقیقت اس کے بر عکس ہے کیونکہ 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئر فورس کے بہادر جوانوں کی جانب سے بغیر کسی نقصان کے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیارے مِگ 21 کو تباہ کر کے ونگ کمانڈر ابھی نندن کو حراست میں لیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/2fawadnan.jpg
Last edited by a moderator: