
سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کو سندھ ہائی کورٹ بار نے سپریم کورٹ میں ہی چیلنج کردیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار کی جانب سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار کو چیلنج کرنے کیلئے درخواست دائر کردی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار نے موقف اپنایا ہے کہ سینئر ججز کی سینیارٹی کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز کو سپریم کورٹ میں تعینات کرنا عدلیہ کیلئے نقصان ہے، گزشتہ 7 ججز میں سے 5جونیئر ججوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1464536796595994632
سندھ ہائی کورٹ بار نے درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی کہ جوڈیشل کمیشن کو ہدایات جاری کی جائیں کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے تمام متعلقین سے مشاورت کرے اور مشاورت کیلئے نا صرف ججز بلکہ پارلیمانی اراکین، سینئر وکلاء، بار کونسلز، سول سوسائٹی کے لوگوں سے مشاورت کی جائے۔
درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ جب تک مشاورت مکمل نہیں ہوتی تب تک ہائی کورٹ سے سپریم کورٹ میں ججز کی تعیناتی کیلئے سینیارٹی کو بنیاد بنایا جائےجوڈیشل کمیشن کے رول تھری کو بھی غیر قانونی قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11scjudges.jpg