
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ڈسپلن کمیٹی کی جانب سے رکن اسمبلی ریاض فتیانہ کو گلاسگو معاملے پر شوکاز نوٹس جاری کردیا گیاہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ڈسپلن کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے گلاسکو معاملے پر 4 دسمبر تک وضاحت طلب کرلی ہے۔
کمیٹی نے ریاض فتیانہ سے سوال کیا کہ آپ نومبر میں کسی این جی او کی طرف سے گلاسگو کوپ 26 میں گئے؟ آپ گلاسگو میں وفد سے اپنے استعمال کے لیے گاڑیاں مانگتے رہے؟ شوکاز نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ آپ نے وفد سے کانفرنس کارڈ اور فون سم کی بھی فرمائش کی؟ آپ کے مطالبات نہ مانے گئے توآپ نے وطن واپسی پر حکومتی وفد پر الزامات لگا دیے۔
واضح رہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے انکشاف کیا تھا کہ وزیرِ مملکت زرتاج گل اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کے درمیان اقوامِ متحدہ کی ماحولیات کانفرنس میں لڑائی ہوئی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/riaz-fatiyana.jpg