
وزیراعظم ہاؤس میں سیالکوٹ واقعے میں ہلاک ہونے والے سری لنکن فیکٹری مینجر پرانتھا کمارا کی یاد میں تعزیتی تقریب منعقد کی گئی جس سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کیا۔
دوران خطاب وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جس نے بھی آج کے بعد دین کو استعمال کیا یا رحمت اللعالمین ﷺ کے نام پر ظلم کیا اسے نہیں چھوڑیں گے، پریانتھا کمارا کو بچانے کیلئے بہادری اور جرات دکھانے والے ملک عدنان پر ہمیں فخر ہے، اخلاقی قوت جسمانی قوت سے زیادہ ہوتی ہے امید ہے ملک کے نوجوان ملک عدنان کو دیکھیں گے تو یاد کریں گے کہ ایک انسان حیوانوں کے سامنے کھڑا ہوگیا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کہ الزام لگانے والے خود ہی جج بن جائیں ، اس واقعے پر پوری قوم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ ایسا نہیں ہوگا، عاشق رسول ﷺ ثابت کرنے کیلئے ہمیں نبی ﷺ کی سیرت پر چلنا ہوگا، جب تک میں زندہ ہوں ایسا دوبارہ نہیں ہونے دیں گے۔
عمران خان نے کہا کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے آنجہانی سری لنکن شہری سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس کے اہلخانہ کیلئے ایک لاکھ ڈالر کی امداد جمع کی اور اسی بزنس کمیونٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ پریانتھا کمارا کی تنخواہ ہر ماہ اس کے گھر والوں تک پہنچائی جائے گی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4sialkotamidai%20r.jpg