
ہجوم میں موجود اس بہادر نوجوان شکریہ جس نے بندوق بردار کو روکا!: جمائمہ گولڈ سمتھ خدا کا شکر ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں! اور ان کے بیٹوں کی طرف سے ہجوم میں موجود اس بہادر نوجوان شکریہ جس نے بندوق بردار کو روکا!
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ سینیٹر فیصل جاوید سمیت 6 افراد زخمی ہوئے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کا مارچ گزر رہا تھا کہ اللہ والا چوک میں پی ٹی آئی کیمپ کے قریب ایک شخص نے کنٹینر کے قریب آکر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص معظم گوندل جاںبحق اور سابق وزیراعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے ۔ واقعے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر شدید ردعمل آ رہا ہے جبکہ عمران خان کہ سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے اس حوالے سے اپنا بیان جاری کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1588176173926080512
سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر قاتلانہ حملے کی خبروں پر ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈاسمتھ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ: یہ وہ خبر ہے جس کا ڈر تھا لیکن خدا کا شکر ہے کہ عمران خان خیریت سے ہیں! اور ان کے بیٹوں کی طرف سے ہجوم میں موجود اس بہادر نوجوان شکریہ جس نے بندوق بردار کو روکا!
https://twitter.com/x/status/1588173075706544128
جمائمہ گولڈ سمتھ نے اپنے ایک اور ٹویٹر پیغام میں حملہ ناکام بنانے والے پی ٹی آئی کارکن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں اسے ہیرو! کا خطاب دے دیا۔
https://twitter.com/x/status/1588184297609236480
دوسری جانب سابق وزیراعظم کی جان بچانے والے نوجوان ابتسام کی سوشل میڈیا پر گفتگو وائرل ہو رہی ہے جس میں ابتسام نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ بائی پاس سے پیدل چلتا ہوا آرہا تھا، اس دوران جب حملہ آور نے پستول سیدھا کیا تو میں نے اسے پکڑ لیا تاہم اس نے پستول نکالتے وقت ہی ایک فائر کردیا۔
Last edited by a moderator: