
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو جیل بھرو تحریک میں گرفتاری دینے پر 90 روز کیلئے جیل میں رکھنےکی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جیل بھرو تحریک میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں پرمینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس مجریہ 1960( ایم پی او )کی شق 3 نافذ کردی ہے، اس حوالے سے 77 افراد کے ناموں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی گئی تھی۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے اس حوالے سے احکامات جاری کردیئےہیں جس کے بعد گرفتار ی دینے والے افراد پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور سڑک بلاک کرنے پر ایم پی او 3 لگا دی گئی ہے۔
ان دفعات کے لگنے کے بعد پی ٹی آئی کے گرفتاری دینے والے شاہ محمود قریشی ، اسد عمر، عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر 30 رہنماؤں کو 90 روز کیلئے جیل میں رکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک کے اعلان کے بعد گزشتہ دونوں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں نے رضاکارانہ طور پر گرفتاریاں دیدی تھیں، گرفتاریاں دینے والوں میں شاہ محمود قریشی،اسد عمر، اعظم سواتی، عمر سرفراز چیمہ و دیگر شامل ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/mpoaahasj.jpg