
وفاقی حکومت نے الیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا فیصلہ کرلیا، سیکشن57میں ترمیم کے بعد انتخابات کے لئے پولنگ ڈے تجویز کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہوگا،حکومت کے مطابق انتخابات کی تاریخ صرف الیکشن کمیشن دے،وفاقی حکومت نےالیکشن ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 اور 58 میں ترامیم پر کام شروع ہوگیا، سیکشن 57 میں ترمیم کے بعد انتخابات کیلئے پولنگ ڈے تجویز کا اختیار الیکشن کمیشن کا ہوگا۔
ذرائع کے مطابقس سیکشن 58 کے تحت انتخابی شیڈول کے اجرا کا اختیار بھی الیکشن کمیشن کے پاس ہوگا، اس کے تحت شفاف انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کا کردار واضح کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سیکشن 58 میں ترمیم سےالیکشن کمیشن کا کردار مضبوط ہوگا اور کوئی مداخلت نہیں کر سکے گا، الیکشن ایکٹ میں ترمیم سے متعلق مسودہ منگل کو پارلیمانی امور کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4electionact.jpg