
پنجاب اسمبلی کے سابق رکن جلیل شرقپوری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان کو پاکستان میں کسی ادارے کی طرف سے سکیورٹی نہیں ملے گی وہ پاکستان سے چلے جائیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ملک میں الیکشن دوسال تک بھی ہوں، ملک کو ہر طرح کے بحرانوں میں دھکیل دیا گیا ہے لوگوں کی دو وقت کی روٹی پوری نہیں ہورہی، قومی خزانہ تباہ کردیا گیا ہے۔
سابق رکن اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ اداروں میں مزید تقسیم نہ کی جائے پاکستان کو عراق لیبیا کی طرح برباد کیا جارہا ہے، چیئرمین تحریک انصاف پر جعلی مقدمات بنائے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس پاکستان کا مذاق بنایا جارہا ہے جبکہ سپریم کورٹ توہین عدالت بھی نہیں لگا رہی۔۔
دوسری جانب سندھ کے سابق گورنر اور پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسماعیل نے دعویٰ کیا حکومت نے عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کو گرفتار کرنے کا پلان بنایا ہے۔
اپنے ایک بیان میں عمران اسماعیل نے کہا پی ٹی آئی کیخلاف پروپیگنڈا کرنا حکومت کا وطیرہ ہے، پی ٹی آئی کے طوفان کو روکنے کے لیے لندن پلان پر عمل کیا جارہا ہے جبکہ عید کی چھٹیوں کے دوران عمران خان کی گرفتاری کا پلان بھی تیار کیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/ik-sharqpuriahshsa.jpg