Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)

لاہور : پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں چاچے مامے فارغ ہوتے دیکھے ہیں، ن لیگ میں عوامی لوگ الیکشن چاہتے ہیں اور کھمبے والے الیکشن سے ڈرتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انتخابات میں زیادہ تاخیریاکوئی اورسسٹم لایاگیا تو سیاسی طاقتیں اکٹھی ہوں گی ، لگتا ہے کسی کو نوابزادہ نصراللہ والا کردار ادا کرکے سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنا پڑے گا۔
ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اسوقت نوابزادہ نصراللہ والا کردار صرف آصف زرداری ادا کرسکتےہیں، آصف زرداری واحد شخصیت ہیں جن کی ہرجماعت دوسری سےضمانت مانگتی ہے ، مستقبل میں کسی کو اکٹھا کرکے اتحاد کرنا ہوا تو اس کا محور آصف زرداری ،نوازشریف ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1692066554471461353
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہرصورت الیکشن مانگے گی اورکافی لوگ انکےساتھ مل جائیں گے، سیاستدان کچھ آرام کریں،غیرسیاسی نگراں سسٹم لایاگیاہےہمیں اعتراض نہیں، اس سے پہلے بھی بڑےٹیکنوکریٹ،امپورٹڈوزیراعظم آئےلیکن بہتری نہیں آئی۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ابھی سیاسی قیادت خاموش ہے لیکن سیاسی جماعتوں کواکٹھاہونےمیں وقت نہیں لگتا، ن لیگ میں عوامی لوگ الیکشن چاہتے ہیں اور کھمبے والے الیکشن سے ڈرتےہیں، اب اس ملک میں سیاست نہیں مینجمنٹ ہورہی ہے۔

فیصل واوڈا کہتے تھے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر غلط مشورے دے رہے ہیں، ندیم افضل چن | اب تو کابینہ کی ریکارڈنگ ہوتی ہے، فیصل واوڈا اکثر بہتر اور کھل کر بات کرتے تھے! فیصل واوڈا کہتے تھے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر غلط مشورے دے رہے ہیں،... | By ARY New
48.012 views, 474 likes, 5 loves, 12 comments, 19 shares, Facebook Watch Videos from ARY News: اب تو کابینہ کی ریکارڈنگ ہوتی ہے، فیصل واوڈا اکثر بہتر اور کھل کر بات کرتے تھے! فیصل واوڈا کہتے تھے شاہ...
ندیم افضل چن نے شہبازشریف سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ تاریخ میں چاچے مامے فارغ ہوتےدیکھے ہیں، ن لیگ میں عوامی لوگ الیکشن چاہتے ہیں اور کھمبے والے الیکشن سے ڈرتےہیں، اب اس ملک میں سیاست نہیں مینجمنٹ ہورہی ہے۔
سابق دور حکومت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نےمیرےسامنے190ملین پاؤنڈوالابند لفافہ لہرایا کہا بحث نہیں کرنی، آج سارے انقلابی باتیں کررہے ہیں اس وقت کسی نےبندلفافے کی مخالفت نہیں کی، کابینہ کےسارے ارکان کو پتہ تھا یہ دونمبری ہے لیکن کسی نےانکار نہ کیا۔
سابق معاون خصوصی نے مزید نے بتایا کہ اسدعمر سمیت کچھ وزرا نےتوکہا پریس کانفرنس کرکے کریڈٹ لینا چاہیے اتنی رقم واپس آرہی ہے لیکن اسوقت کےوزیراعظم نے کہا رہنےدیں بحث نہ کریں، اس وقت وہی ہوتا تھا جو شہزاد اکبر اور اعظم خان چاہتےتھے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب تو کابینہ ریکارڈنگ ہوتی ہےفیصل واوڈا اکثر بہتر اورکھل کر بات کرتے تھے، فیصل واوڈا کہتے تھے شاہ محمود اور اسد عمر غلط مشورے دےرہےہیں، فیصل واوڈا کابینہ میں سب کےسامنے کہتاتھا کچھ لوگوں نے شیروانیاں سلوا رکھی ہیں، فیصل واوڈا کی بات پرکوئی نہیں بولتا تھاکیونکہ غصہ تووہ کرےجس میں کرنٹ ہو۔

تاریخ میں چاچے مامے فارغ ہوتے دیکھے ہیں، ندیم افضل چن کا شہبازشریف سے متعلق سوال پر جواب
لاہور : پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں چاچے مامے فارغ ہوتے دیکھے ہیں، ن لیگ میں عوامی لوگ الیکشن چاہتے ہیں

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/Yd4vIVo.jpg