شہزاد اکبر نےمیرےسامنے190ملین پاؤنڈوالابند لفافہ لہرایا،چن

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)
hakah1h121.jpg


لاہور : پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ تاریخ میں چاچے مامے فارغ ہوتے دیکھے ہیں، ن لیگ میں عوامی لوگ الیکشن چاہتے ہیں اور کھمبے والے الیکشن سے ڈرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما ندیم افضل چن نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے انتخابات کے حوالے سے کہا کہ انتخابات میں زیادہ تاخیریاکوئی اورسسٹم لایاگیا تو سیاسی طاقتیں اکٹھی ہوں گی ، لگتا ہے کسی کو نوابزادہ نصراللہ والا کردار ادا کرکے سیاسی قوتوں کو اکٹھا کرنا پڑے گا۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اسوقت نوابزادہ نصراللہ والا کردار صرف آصف زرداری ادا کرسکتےہیں، آصف زرداری واحد شخصیت ہیں جن کی ہرجماعت دوسری سےضمانت مانگتی ہے ، مستقبل میں کسی کو اکٹھا کرکے اتحاد کرنا ہوا تو اس کا محور آصف زرداری ،نوازشریف ہوں گے۔
https://twitter.com/x/status/1692066554471461353
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہرصورت الیکشن مانگے گی اورکافی لوگ انکےساتھ مل جائیں گے، سیاستدان کچھ آرام کریں،غیرسیاسی نگراں سسٹم لایاگیاہےہمیں اعتراض نہیں، اس سے پہلے بھی بڑےٹیکنوکریٹ،امپورٹڈوزیراعظم آئےلیکن بہتری نہیں آئی۔

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ابھی سیاسی قیادت خاموش ہے لیکن سیاسی جماعتوں کواکٹھاہونےمیں وقت نہیں لگتا، ن لیگ میں عوامی لوگ الیکشن چاہتے ہیں اور کھمبے والے الیکشن سے ڈرتےہیں، اب اس ملک میں سیاست نہیں مینجمنٹ ہورہی ہے۔

ندیم افضل چن نے شہبازشریف سے متعلق سوال پر جواب میں کہا کہ تاریخ میں چاچے مامے فارغ ہوتےدیکھے ہیں، ن لیگ میں عوامی لوگ الیکشن چاہتے ہیں اور کھمبے والے الیکشن سے ڈرتےہیں، اب اس ملک میں سیاست نہیں مینجمنٹ ہورہی ہے۔

سابق دور حکومت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ شہزاد اکبر نےمیرےسامنے190ملین پاؤنڈوالابند لفافہ لہرایا کہا بحث نہیں کرنی، آج سارے انقلابی باتیں کررہے ہیں اس وقت کسی نےبندلفافے کی مخالفت نہیں کی، کابینہ کےسارے ارکان کو پتہ تھا یہ دونمبری ہے لیکن کسی نےانکار نہ کیا۔

سابق معاون خصوصی نے مزید نے بتایا کہ اسدعمر سمیت کچھ وزرا نےتوکہا پریس کانفرنس کرکے کریڈٹ لینا چاہیے اتنی رقم واپس آرہی ہے لیکن اسوقت کےوزیراعظم نے کہا رہنےدیں بحث نہ کریں، اس وقت وہی ہوتا تھا جو شہزاد اکبر اور اعظم خان چاہتےتھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب تو کابینہ ریکارڈنگ ہوتی ہےفیصل واوڈا اکثر بہتر اورکھل کر بات کرتے تھے، فیصل واوڈا کہتے تھے شاہ محمود اور اسد عمر غلط مشورے دےرہےہیں، فیصل واوڈا کابینہ میں سب کےسامنے کہتاتھا کچھ لوگوں نے شیروانیاں سلوا رکھی ہیں، فیصل واوڈا کی بات پرکوئی نہیں بولتا تھاکیونکہ غصہ تووہ کرےجس میں کرنٹ ہو۔

 

hello

Chief Minister (5k+ posts)
چن کا ابا حاجی محمد افضل چن ندیم چن کی حرکتوں کی وجہ سے ذلیل ہوا لیکن اس کو ابھی بھی عقل نہیں آئی اسے بدنصیب اولاد نہ کہا جائے تو کیا کہا جائے
 

چاچا بوٹا

MPA (400+ posts)
جو اولاد اپنی والدہ کے خاوند کی نہ بن سکے ۔ تو اس کا کھبی زرداری کبھی عمران خان کو والد کا درجہ دینا کوئی اچنبھے کی بات نہیں۔
 

gwah

Voter (50+ posts)
On a separate note I agree with most Chan is saying. It has been corroborated by other sources in the past. Azam Khan was the defacto tyrant and the real godfather. Bushra has now assumed many of the same tasks and works with a playbook dictated by Azam Khan.
 

sensible

Chief Minister (5k+ posts)
چن یہ بتائے کہ ملک ریاض نے جو بلاول ہاوس بنائے وہ پے منٹ کس نے کی؟اس کی منی ٹریل موجود ہے؟ یہ کیس ٹیکنیکل تھا پیسے حکومت پاکستان کو نہیں آئے تھے اس کے متعلق برطانوی ادارے نے کرپشن کا یا منی لانڈرنگ کا پیسہ نہیں کہا تھا یہ پیسہ ملک ریاض کو بھیجا گیا تھا مشکوک تھا کہ یہ ایک پرپرٹی کو اس سے دوگنی قیمت کیوں دے رہے ہیں اسے اپنے پاس رکھنے کو حکومت پاکستان کو کیس کرنا پڑتا جبکہ پاکستان بیرون ملک ہر کیس ہارجاتا ہے اسے حاصل کرنے کو ٹیکس پئر کا مزید پیسہ برباد ہوتا اس لئے اسے سپریم کورٹ کو دے دیا گیا کیونکہ سپریم کورٹ نے ملک ریاض پر ساڑھے چار سو ارب روپے کا جرمانہ کیا ہوا ہے لیکن امپورٹڈ نے اس سے اپنی حکومت میں آنہ تک وصول کیا ہوا تو بتائیں یہ چن اور کایرہ پاکستان کے سب سے بڑے منافق بے غیرت کردار ہیں
 

crankthskunk

Chief Minister (5k+ posts)
Fucking Lying tosser.

https://twitter.com/x/status/1692158448576725361 This case had nothing to do with IK or PTI. but Pakistani corrupt media and journalists turned it towards them by lying.
They don't have guts to tell the real culprit Malik, that he did the money laundering. And to Zardari that he give for free public land to Riaz, which he has no right.
That £50 out of £190 were to buy the Hyde Park mansion from Hussain Nawaz. There is a NAB reference outstanding against Hussain. How did he got the money to buy the mansion in the first place.
How ridiculous it is that crimes of Zardari, Sharifs and Malik Riaz became fake allegations on IK.
Pakistan rest in peace.