
ن لیگ کے حامی صحافیوں کی جانب سے سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک کے خلاف غلیظ کمپین۔۔ جسٹس عائشہ ملک کی ذاتی زندگی پر حملے
صحافی صدیق کے مطابق ن لیگ اور جسٹس قاضی فائز عیسٰی صاحب کے حامی صحافیوں اور یوٹیوبرز کی جانب سے ایک خاتون جج جسٹس عائشہ ملک صاحبہ کے خلاف انتہائی گھٹیا مہم شروع کردی گئی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایک خاتون جج کے کردار پر گھٹیا الزامات لگانے والوں کو پی ٹی وی پر بلایا اور بٹھایا جاتا ہے،یعنی ہماری ریاست کا سرکاری ٹی وی ان یوٹیوبرز کو پروموٹ کررہا ہے،مرتضیٰ سولنگی صاحب ،کیا یہ ریاست کی پالیسی ہے کہ ایک خاتون جج کے کردار پر جھوٹے اور گھٹیا الزامات لگانے والوں کو پروموٹ کرنا ہے؟؟؟
صدیق جان کے مطابق جسٹس عائشہ کے خلاف کمپین چلانے والے جس بندے کو پی ٹی وی پر بلاکر ان سے تجزئیے لئے جاتے ہیں اسکا نام رضوان رضی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1704778361795473712
انہوں نے کہا کہ سولنگی صاحب ایک بار خاتون جج پر لگنے والے گھٹیا الزامات پڑھ لیں،اللہ نہ کرے کہ کسی دشمن کی بھی گھر کی خواتین پر بھی ایسے الزامات لگیں، جیسے الزامات لگانے والوں کو آپ کا پی ٹی وی پروموٹ کررہا ہے،افسوس تو یہ ہے کہ اس پی ٹی وی کو چلانے کا خرچہ ہر پاکستانی اور تمام مساجد بھی اٹھاتے ہیں
انکا کہنا تھا کہ ایک انتہائی قابل، لائق اور دبنگ خاتون جج کے خلاف کیا گیا ٹویٹ، الزام اور زبان دیکھیں،پھر یہ دیکھیں کہ ری ٹویٹ کون کررہا ہے،پھر یہ غور کریں کہ یہ یوٹیوبرز کن کے پالے ہوئے ہیں،پھر یہ دیکھیں کہ کون کون سے صحافی اور خواتین اینکرز ان کو پروموٹ کرتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے کہ وہ خواتین اینکرز آج اس کی مذمت کریں گی اور آئندہ ایسے مکروہ چہروں کو پروموٹ نہیں کریں گی لیکن وہ ایسا نہیں کریں گی،کیونکہ ن لیگ کا جو بھی حامی ہوگا،وہ کچھ بھی کرے گا تو سپریم کورٹ کے چند اصول پسند ہونے کے دعویدار بڑے صحافی اور خواتین اینکرز ان کو پروموٹ کرتے رہیں گے.یہ ن لیگ کی تربیت ہے
https://twitter.com/x/status/1704775618108215316
واضح رہے کہ ایک غیر معروف یوٹیوبر نے جسٹس عائشہ ملک کی ذاتی زندگی پر حملے کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنے پہلے شوہر سے بلاوجہ طلاق لی اور اسکے بعد ایک لاء فرم کے مالک سے شادی کرلی جس کی وجہ سے انہیں قانون کی ڈگری ملی اور وہ بغیر پریکٹس کئے پہلے لاہور ہائیکورٹ اور پھر سپریم کورٹ کی جج بن گئیں۔
مذکورہ یوٹیوبر نے جسٹس عائشہ کو جج بنوانے میں جسٹس عظمت سعید کا ہاتھ قرار دیا۔
اسکے بعد اس غیر معروف یوٹیوبر کو ن لیگ اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے حامی صحافیوں نے پروموٹ کرنا شروع کردیا جس کے بعد ن لیگی سپورٹرز بھی اس غیرمعروف یوٹیوبر کو پروموٹ کرنے پر لگ گئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qazi1h1h1i131.jpg