
اسلامی نظریاتی کونسل نے صدر مملکت کے سزا معاف کرنے کے اختیار کی مخالفت کردی
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ صدر کو حاصل اختیار قرآن وسنت کے منافی ہے ،صدر مملکت کوسزاؤں کی معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ صدر مملکت کو قتل کی سزا معاف کرنے کا اختیار بھی نہیں ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں، دوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کے اس بیان پر سوالات اٹھادئیے، ان کا کہنا تھا کہ یہ اختیار اسلامی نظریاتی کونسل نے نہیں پاکستان کے آئین نے دیا ہے، یہ قانون تو پچھلی کئی دہائیوں سے تھا انہیں آج کیوں یاد آیا ہے؟ کیا یہ خطرہ تو نہیں کہ صدر عارف علوی سزا معاف کردیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1708203597589086491 https://twitter.com/x/status/1708130563092038082 https://twitter.com/x/status/1708135002523742327 https://twitter.com/x/status/1708157550435119262 https://twitter.com/x/status/1708153849880646043
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/arifal1h1h1.jpg