
اسلامی نظریاتی کونسل کی صدر مملکت کے سزاوں کی معافی کے اختیارات سے متعلق وضاحت۔۔۔
اسلامی نظریاتی کونسل نے صدرمملکت کے سزا معافی کے اختیارات سے متعلق وضاحت دیدی ہے، انکا کہنا تھا کہ صدر پاکستان کو قرآن و سنت کی رو سے حدود و قصاص کی سزائیں معاف کرنے کا اختیار حاصل نہیں ہے اور ایسا اختیار دینا شریعت اسلامیہ کے خلاف ہے۔
https://twitter.com/x/status/1709077099107979457
انہوں نے مزید کہا کہ البتہ ایسی تعزیرات میں، کہ جن کا تعلق حقوق العباد سے نہ ہو، صدر کو سزا معاف کرنے کا مکمل اختیار حاصل ہے۔نیز صدر کسی مصلحت کے پیش نظر چاہے تو مکمل سزا معاف کر دے اور چاہے تو سزا میں کمی کر دے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا تھا کہ صدر کو حاصل اختیار قرآن وسنت کے منافی ہے ،صدر مملکت کوسزاؤں کی معاف کرنے کا اختیار نہیں ہونا چاہیے۔
انکا کہنا تھا کہ صدر مملکت کو قتل کی سزا معاف کرنے کا اختیار بھی نہیں ہونا چاہیے۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ شریعت کے خلاف قوانین کے حوالے سے وزارت قانون سے رابطے میں ہیں، دوسری شادی سمیت عائلی قوانین کے حوالے سے بھی سفارشات پیش کی ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aruifau11.jpg