
گزشتہ دونوں ایمان مزاری کے ایک متنازعہ پوڈ کاسٹ کےو ائرل ہونے کےبعد پوڈکاسٹ کرنے والے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ عمران نوشاد لاپتہ ہوگئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران نوشاد گزشتہ رات لاہور سے لاپتہ ہوئے جہاں وہ اپنے اگلے پوڈکاسٹ کی ریکارڈنگ کیلئے موجود تھے، عمران نوشاد کے بھائی عدنان نوشاد کو بھی سادہ کپڑوں میں ملبوس کچھ افراد بونیر سے اٹھا کر لے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ عمران نوشاد کا گزشتہ دنوں ایک پوڈکاسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا جس میں وکیل و سماجی کارکن ایمان مزاری پاک فوج کے کردار پر تنقید کرتے ہوئے اعلی فوجی افسران پر تنقید کررہی تھیں۔
https://twitter.com/x/status/1719026238881411077
ایمان مزاری کا کہنا تھا کہ یہ ایک دو افراد کی بات نہیں ہے یہ ادارے کی ذہنیت میں مسئلہ ہے، ایوب خان، ضیاء الحق، جنرل باجوہ، جنرل فیض یہاں تک کہ جنرل عاصم منیر بھی، یہ سب جھوٹ بولتے ہیں کہ ہمارا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔
https://twitter.com/x/status/1719035459601408426
ایمان مزاری نے اس پوڈ کاسٹ میں فوجی افسران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جس کے بعد سوشل میڈیا پر سخت ردعمل سامنے آیا، پوڈکاسٹ کے میزبان عمران نوشاد نے ردعمل کو دیکھتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ پوڈکاسٹ انہوں نے 9 مئی سے پہلے اپریل 2023 میں ریکارڈ کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1718116182450950596
تاہم پوڈکاسٹ کے معاملے پر وضاحت کے باوجود عمران نوشاد کو لاہور سے جبکہ ان کے بھائی عدنان نوشاد کو بونیر سے لاپتہ کردیا گیا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8.png
Last edited: