
سپریم کورٹ میں مٹھائی و بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر، چیف جسٹس سماعت کریں گے
سپریم کورٹ آف پاکستان میں مٹھائی و بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق شہری کی جانب سے ملک بھر میں مٹھائی اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں کے تعین سےمتعلق دائر کی گئی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے، سپریم کورٹ میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 15 نومبر کو کیس پر سماعت کرے گا۔
https://twitter.com/x/status/1723291690516316245
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے سامنے ایسے کیسز کو سماعت کیلئے مقرر کیے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
صحافی واینکر طارق متین نے کہا کہ انہیں سپریم کورٹ میں بطور نمبر 2 جج کے پھر بھی بہتر کیسز مل جاتے تھے ، یہ خود کیا لے کر بیٹھ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1723317081423417693
سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ورک شہبازنے کہا کہ چیف جسٹس ملک میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے معاملےپر کب نوٹس لے کر بینچ تشکیل دیں گے؟
https://twitter.com/x/status/1723294481405931531
ایم جنید نے کہا کہ سابق چیف جسٹس بندیال قاضی فائز عیسیٰ کو طلاق اور خلع کے کیسز دیا کرتے تھے، مگر یہ خود ایسے کیسز سن رہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1723298423313510667
عمران بھٹی نے اس خبر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پھر تو اب میٹھا میٹھا انصاف ہوگا۔
https://twitter.com/x/status/1723295330530377941
وجاہت شکور نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے بھی سموسے کی قیمتوں کا تعین کیا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1723300480237875645
ایک صارف نے کہا کہ ملک میں سیاسی ورکرز پر تشدد ہورہا ہے مگر چیف جسٹس مٹھائی کی قیمتوں کا کیس سن رہے ہی، کیا کرپشن یا جبری گمشدگی، اغوا اور لاپتہ افراد کے کیسز اتنی اہمیت نہیں رکھتے تھے؟
https://twitter.com/x/status/1723305646182072484
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6mithaschjkjkj.png