Siberite
Chief Minister (5k+ posts)
کے پی میں پٹھان لوگ ہیں وہاں خوف کا بت ٹوٹنا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن باقی تین صوبوں میں ایسا نہیں ہے - پنجاب چڑھتے سورج کی سرزمین ہے اور یہی سب سے زیادہ فرق ڈالتا ہے - دیہی سندھ پیپلز پارٹی کا ہے بشمول وہاں کے چھوٹے درمیانے شہر - کراچی میں تحریک انصاف ہے مگر وہاں دھاندلی کرنا بہت آسان ہے پچھلی بار تحریک انصاف کو چودہ سیٹیں وہاں سے ایسے ہی دلائی گئیں تھی - بلوچستان میں تحریک انصاف کا کچھ نہیں - کے پی کے بارے میں بھی زیادہ خوش فہمی کی ضرورت نہیں ہے وہاں کا زیادہ حصہ دور دراز علاقوں پر مشتمل ہے جہاں با آسانی دھاندلی ہوتی ہے - مختصر یہ کہ دو ہزار اٹھارہ کی تاریخ دوہرائی جانے والی ہے کل نون لیگ کا مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا گیا اور آج تحریک انصاف کا مینڈیٹ نون لیگ کو دیا جائے گا
Siberite
ek hindustani
Fawad Javed
Husaink
patwari_sab
Termitenator
مجھے اس موقع پہ مشرف کا وہ جملہ یاد آرھا ہے جب اس نے نئ چینلز کھولنے پر کہا تھا کہ " دودھ کے ابلنے پر پہلا جوش ہی پوری قوت سے آتا ھے ، پھر وہ جھاگ کی طرح بیٹھ کر ابلتا رھتا ہے ۔
نواز شریف کو چاھیے کہ اگر وہ آہی گیا ہے تو سابقہ غلطیاں نہ دھرائے اور نہ ھی رقابت کو قومی مفاد پر ترجیح دے ۔ سانپ کا ڈسا بہت سنبھل سنبھل کر قدم رکھتا ہے ۔ اسے چاھیے کہ ھر جماعت کو الیکشن میں فیر گراؤنڈ ملنے کا مطالبہ کرے ، خواہ وہ پی ٹی آئ ھی کیوں نہ ہو ۔
عمران پہ بے بنیاد اور بغض کی بنیاد پر مقدموں کے خلاف اسی طرح مذمت اور مخالفت کرنی چاھیے جس طرح اپنے خلاف بنائے گئے مقدمات کی مذمت کی گئ تھی ۔
آخر نواز اور عمران میں کچھ تو فرق ہونا چاھیے وگرنہ یہ سب بے کار اور فضول ہے ۔ملک کی بہتری کے لیے ذاتی عناد کی قربانی کوئ بڑی قربانی نہیں ۔
کہیں تو یہ دائروں کا سفر ختم ہوگا ، کہیں تو منزل قریب ہوگی ۔