کامیڈی شو میں عدت میں نکاح سے متعلق متنازعہ "جگت"،سوشل میڈیا صارفین برس پڑے

6پبلیچنعوسکدکھدھکسنکدھ.png

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں نا صرف غیر مناسب جگت بازی کی گئی بلکہ اس جگت کو مزید ہائی لائٹ کرنے کیلئے ٹائٹل بھی بنایا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چینل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پبلک نیوز کے ایک پروگرام میں عدت میں نکاح سے قبل نامناسب جگت بازی کی گئی، چینل کی جانب سے بجائےاس متنازعہ جگت بازی کو حذف کرنے کے اس کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور ٹائٹل بھی متنازعہ جگت کو بنایا گیا تاکہ اسے مزید ہائی لائٹ کیا جاسکے۔

https://twitter.com/x/status/1728858661672661317
پبلک نیوز کی جانب سے اس غلطی اور اس پر ڈٹے رہنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہوئے اور انہوں نے پروگرام کی پروڈکشن ٹیم اور چینل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا، صحافی واینکر مخدوم شہاب الدین نے اس جگت اور ٹائٹل کو قابل مذمت قرار دیا۔

https://twitter.com/x/status/1728898143411212411
گلفام چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ پبلک نیوز کپڑے اتار کر ننگا ناچ کررہا ہے ، ایسی میڈیا انڈسٹری پر فٹے منہ۔

https://twitter.com/x/status/1728976227074277611
عزیز مغل نامی صارف نے کہا کہ یہ لوگ کس حد تک گریں گے۔

https://twitter.com/x/status/1728910281173291020
عمیر نامی صارف نے پروگرام کےمیزبان محسن عباس حیدر سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے یہ امید نہیں تھی، شرمناک حرکت ہے۔

https://twitter.com/x/status/1728897905891885084
حنا مختیار نے بھی محسن عباس حیدر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود اس قسم کی صورتحال سے گزر چکے ہیں،آپ کی بہت عزت کرتی تھی مگر آپ کو ایسی گھٹیا مہم کا حصہ بننے سے پہلے تھوڑی شرم کرلینی چاہیے تھی۔

https://twitter.com/x/status/1728990376697184733
 

taban

Chief Minister (5k+ posts)
سچی بات تو یہ ہے کہ کم از کم مجھے تو اس چینل کا نام بھی پتا نہیں تھا اور نہ ہی یہ پتا تھا کہ ہنی کیلا اور مذاق رات والا ڈی جے اس چینل پر شو کر رہے ہیں چینل والوں نے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کے لئے ایسی جگتیں لگائیں اور جب کام نہ چلا تو اسے سوشل میڈیا پر ڈال دیا جس سے ان پر بحث شروع ہو گئی ہے اب وہ بیٹھ کر اسے انجوائے کر رہے ہونگے اسکا توڑ یہ ہے کہ آپ لو گ اس پر نہ بات کریں نہ انکے شو دیکھیں سیدھا سیدھا ایل پر لکھیں یہ خود ہی اپنی موت آپ مر جائیں گے
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)
Adeel must be real desperate for income these days since the latest transfer posting of Asif Ghafoor or else his employees would not be posting a whole propaganda thread based on BS like this with no head or tail
 

Termitenator

Senator (1k+ posts)

Sarkash

No one would know the sanctity of institution of marriage more then the man who ran away after seeing his daughter in maternity blood on 9th floor of Cedar Sinai !
 

Back
Top