
نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں نا صرف غیر مناسب جگت بازی کی گئی بلکہ اس جگت کو مزید ہائی لائٹ کرنے کیلئے ٹائٹل بھی بنایا گیا، سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے چینل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پبلک نیوز کے ایک پروگرام میں عدت میں نکاح سے قبل نامناسب جگت بازی کی گئی، چینل کی جانب سے بجائےاس متنازعہ جگت بازی کو حذف کرنے کے اس کا کلپ سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا اور ٹائٹل بھی متنازعہ جگت کو بنایا گیا تاکہ اسے مزید ہائی لائٹ کیا جاسکے۔
https://twitter.com/x/status/1728858661672661317
پبلک نیوز کی جانب سے اس غلطی اور اس پر ڈٹے رہنے پر سوشل میڈیا صارفین شدید برہم ہوئے اور انہوں نے پروگرام کی پروڈکشن ٹیم اور چینل انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا، صحافی واینکر مخدوم شہاب الدین نے اس جگت اور ٹائٹل کو قابل مذمت قرار دیا۔
https://twitter.com/x/status/1728898143411212411
گلفام چوہدری نامی صارف نے لکھا کہ پبلک نیوز کپڑے اتار کر ننگا ناچ کررہا ہے ، ایسی میڈیا انڈسٹری پر فٹے منہ۔
https://twitter.com/x/status/1728976227074277611
عزیز مغل نامی صارف نے کہا کہ یہ لوگ کس حد تک گریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1728910281173291020
عمیر نامی صارف نے پروگرام کےمیزبان محسن عباس حیدر سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ سے یہ امید نہیں تھی، شرمناک حرکت ہے۔
https://twitter.com/x/status/1728897905891885084
حنا مختیار نے بھی محسن عباس حیدر کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود اس قسم کی صورتحال سے گزر چکے ہیں،آپ کی بہت عزت کرتی تھی مگر آپ کو ایسی گھٹیا مہم کا حصہ بننے سے پہلے تھوڑی شرم کرلینی چاہیے تھی۔
https://twitter.com/x/status/1728990376697184733
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/6پبلیچنعوسکدکھدھکسنکدھ.png