تمہیں علم ہے میں نے کیا کہا ہے ۔
معاشی اعشارے لوگوں کے جانے کے بعد فورا" غائب کیوں ہوجاتے ہیں ؟ مشرف تو کہتا تھا کہ اس نے پاکستان کو برصغیر کا امریکا بنادیا ہے ۔ اس کے دور کے معاشی اشارے تو آسمان سے باتیں کرتے تھے ، اس کے اقتدار سے اترنے کےمحض چھ مہینے کے عرصے میں ھم آئ ایم ایف کے دروازے پر کھڑے تھے ۔ سارے مصنوعی جعلی اعشارے زمین پہ آدھرے ۔ یہی بات عمران خان صاحب کے ساتھ بھی پیش آئ ۔ 2018 میں مجموعی قومی پیداوار ساڑھے چھ فیصد سے زیادہ تھی جبکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ ھماری قومی پیداوار منفی اعداد کو عمران خان صاحب کے دور میں پہنچی
پہلے نو ماہ تو کسی کو خبر نہ تھی کہ ھماری معاشی پالیسی کیا ہے اور ھم کس سمت سفر کررہے ہیں ۔ اسد عمر کو نکال کر فوجیوں کے دیے ہوئے وزیر خزانہ سے کام چلایا ۔ اور یہ سب کچھ کووڈ سے بہت پہلے ہوچکا تھا ۔