
بلوچ رہنما ماہ رنگ بلوچ نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کرکے تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریس کلب کے باہر گزشتہ کئی روز سے جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم ہوگیا ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا اگلا روڈ میپ بھی دیدیا ہے۔
ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ آج ہم اس تحریک کے چوتھے مرحلے کے خاتمے اور پانچویں مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں،نئے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے اور آواز اٹھاتے رہیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے27 جنوری کو کوئٹہ میں ایک جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے لاپتہ بلوچوں کی رہائی کیلئے کئی دنوں تک دھرنا دیا، مظاہرین نے اس دوران حکام بالا سے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی اور بلوچستان کے دیگر مسائل کے حل کے مطالبے کیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/5blochdhrnkhtm.png