لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاج، ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم کرنے کااعلان

5blochdhrnkhtm.png

بلوچ رہنما ماہ رنگ بلوچ نے اسلام آباد پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا ختم کرکے تحریک کے اگلے مرحلے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریس کلب کے باہر گزشتہ کئی روز سے جاری بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا ختم ہوگیا ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ نے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا اگلا روڈ میپ بھی دیدیا ہے۔

ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ آج ہم اس تحریک کے چوتھے مرحلے کے خاتمے اور پانچویں مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں،نئے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے اور آواز اٹھاتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے27 جنوری کو کوئٹہ میں ایک جلسہ بھی منعقد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریس کلب کے باہر بلوچ یکجہتی کمیٹی نے لاپتہ بلوچوں کی رہائی کیلئے کئی دنوں تک دھرنا دیا، مظاہرین نے اس دوران حکام بالا سے لاپتہ بلوچوں کی بازیابی اور بلوچستان کے دیگر مسائل کے حل کے مطالبے کیے۔
 

Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Afsos, in Baloch aur Pakhtun logo ko FOUJ aur unkay tattoo leaders hamesha say hi haqeer samajaty aaye hayn, chahay wo IK ho ya SS ya phir aaj wala Joker. Even FOUJ k paltu journalists bhi inko galiyan detay thay, I can remember how Imran Riaz and Sabir Shakir etc used to mock the Balochs and Manzoor Pashteen etc.
 

AbbuJee

Chief Minister (5k+ posts)
میں 80 اور 90 کی دہائی میں بلوچستان اکسر جاتا تھا میڈیکل کیمپس کو دیکھنے اور جو ظلم وہاں کی عوام کے ساتھ دیکھا ہے وہ پنجاب سندھ اور کے پی میں بیٹھنے والے سوچ بھی نہیں سکتے اور جو 2001 کے بعد ہوا وہ تو اس سے بھی بدتر ہے۔ بلوچستان کی محرومی چند سالوں کی نہیں بہت پرانی ہے۔
 

siasat.us

Councller (250+ posts)
Their only priority is keep punjab and sindh safe because that's where their dumb supporters live and will support these people blindly.
 

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
ماہ رنگ بلوچ کا کہنا تھا کہ آج ہم اس تحریک کے چوتھے مرحلے کے خاتمے اور پانچویں مرحلے کے آغاز کا اعلان کرتے ہیں،نئے مرحلے میں ہم سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز کے ذریعے اپنی تحریک کو جاری رکھیں گے اور آواز اٹھاتے رہیں گے۔
Means Done and dusted
 

Back
Top