
لاہور کے اچھرہ بازار میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی ایک خاتون کو مذہبی جماعت کے ماننے والے افراد نے پکڑ لیا، خاتون نے ایک دوکان میں پناہ لی جس کے بعد پولیس نے بمشکل خاتون کو بچایا ، سوشل میڈیا پر خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہر بانو کے چرچے ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی مشہور اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ شاپنگ کرنے آئی تو اس نے ایک ایسا لباس پہن رکھا تھا جس پر عربی حروف اور کچھ عبارات تحریر تھیں، بازار میں موجود کچھ افراد نے اس لباس کو آیات کریمہ سمجھ کر خاتون کو لباس تبدیل کرنے کی ہدایات دیں ، یہ معاملہ خاتون پر توہین مذہب کے الزام تک پہنچ گیا اور کچھ لوگوں نے خاتون کو پکڑنے کی کوشش کی تو خاتون نے ایک دوکان میں پناہ لی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی شہر بانو پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کے ہجوم کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خاتون کو مشتعل افراد کے چنگل سے بچا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئیں۔
بعدازاں پولیس اسٹیشن میں خاتون نے اس لباس سے کسی کی دل آزاری ہونے پر معذرت کی اور بازار میں خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھانے والے افراد نے بھی معذرت کی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔
https://twitter.com/x/status/1761753988352090338
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہا ہے، خرم نامی صارف کے مطابق خاتون کو تحریک لبیک والوں نے پکڑا، شدت پسندی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اور سب اس کے سامنے بے بس ہیں، افسوس ہے کہ ابھی بھی کوئی اس جن کو قابو کرنے کا نہیں سوچ رہا۔
https://twitter.com/x/status/1761733275742052841
صحافی راجا فیصل نے کہا کہ یہ وہ جاہل ٹولہ ہے جنہیں عربی گالی بھی دے تو دعا سمجھ کر آمین کردیتے ہیں، اس خاتون کے لباس پر عربی میں حلوہ لکھا تھا جس کا مطلب میٹھا یا خوبصورت ہے، یہ کہنے لگے آیت ہے، شہر بانو زندہ باد۔
https://twitter.com/x/status/1761757196751344052
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ماہ نور ملک نے پولیس اسٹیشن میں معاملے کے ڈراپ سین اور معذرتی بیان کی ویڈیو شیئر کی اور بہادر خاتون اے ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا۔
https://twitter.com/x/status/1761759284407214541
شاہ ویز طاہر نے عورت کے لباس کی واضح تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے سے بچالیا، اے ایس پی شہر بانو نقوی کی جرآت کو سلام۔
https://twitter.com/x/status/1761754398332747937
ایک صارف نے لکھا کہ صاف طور پر پڑھا جاسکتا ہے کہ لباس پر کوئی قرآنی آیت نہیں ہے بلکہ عربی رسم الخط میں الگ الگ لفظ لکھے ہیں، اس موقع پر کچھ لوگ"گستاخ رسول کی ایک سزا" کے نعرے بھی لگارہے تھے، پنجاب پولیس اور اے ایس پی شہر بانو کا شکریہ۔
https://twitter.com/x/status/1761752805923033498
ایک صارف نے اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بچی کے ماں باپ کو سلام جنہوں نے ایسی بچی پیدا کی جو کسی کی جان بچا کر نکل گئی۔
https://twitter.com/x/status/1761746389250240762
سوشل میڈیا صارفین نے اے ایس پی شہر بانو کی جرآت اور بروقت کارروائی پر انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا۔
https://twitter.com/x/status/1761752137296683484
https://twitter.com/x/status/1761755470153285636
https://twitter.com/x/status/1761743006992888153
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13shehrbabaninaqvaiai.png