خاتون کو ہجوم سے بچانے پر سوشل میڈیا صارفین اے ایس پی شہربانو کو خراج تحسین

13shehrbabaninaqvaiai.png

لاہور کے اچھرہ بازار میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی ایک خاتون کو مذہبی جماعت کے ماننے والے افراد نے پکڑ لیا، خاتون نے ایک دوکان میں پناہ لی جس کے بعد پولیس نے بمشکل خاتون کو بچایا ، سوشل میڈیا پر خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہر بانو کے چرچے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مشہور اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ شاپنگ کرنے آئی تو اس نے ایک ایسا لباس پہن رکھا تھا جس پر عربی حروف اور کچھ عبارات تحریر تھیں، بازار میں موجود کچھ افراد نے اس لباس کو آیات کریمہ سمجھ کر خاتون کو لباس تبدیل کرنے کی ہدایات دیں ، یہ معاملہ خاتون پر توہین مذہب کے الزام تک پہنچ گیا اور کچھ لوگوں نے خاتون کو پکڑنے کی کوشش کی تو خاتون نے ایک دوکان میں پناہ لی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی شہر بانو پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کے ہجوم کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خاتون کو مشتعل افراد کے چنگل سے بچا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئیں۔

بعدازاں پولیس اسٹیشن میں خاتون نے اس لباس سے کسی کی دل آزاری ہونے پر معذرت کی اور بازار میں خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھانے والے افراد نے بھی معذرت کی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

https://twitter.com/x/status/1761753988352090338
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہا ہے، خرم نامی صارف کے مطابق خاتون کو تحریک لبیک والوں نے پکڑا، شدت پسندی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اور سب اس کے سامنے بے بس ہیں، افسوس ہے کہ ابھی بھی کوئی اس جن کو قابو کرنے کا نہیں سوچ رہا۔

https://twitter.com/x/status/1761733275742052841
صحافی راجا فیصل نے کہا کہ یہ وہ جاہل ٹولہ ہے جنہیں عربی گالی بھی دے تو دعا سمجھ کر آمین کردیتے ہیں، اس خاتون کے لباس پر عربی میں حلوہ لکھا تھا جس کا مطلب میٹھا یا خوبصورت ہے، یہ کہنے لگے آیت ہے، شہر بانو زندہ باد۔

https://twitter.com/x/status/1761757196751344052
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ماہ نور ملک نے پولیس اسٹیشن میں معاملے کے ڈراپ سین اور معذرتی بیان کی ویڈیو شیئر کی اور بہادر خاتون اے ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا۔

https://twitter.com/x/status/1761759284407214541
شاہ ویز طاہر نے عورت کے لباس کی واضح تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے سے بچالیا، اے ایس پی شہر بانو نقوی کی جرآت کو سلام۔

https://twitter.com/x/status/1761754398332747937
ایک صارف نے لکھا کہ صاف طور پر پڑھا جاسکتا ہے کہ لباس پر کوئی قرآنی آیت نہیں ہے بلکہ عربی رسم الخط میں الگ الگ لفظ لکھے ہیں، اس موقع پر کچھ لوگ"گستاخ رسول کی ایک سزا" کے نعرے بھی لگارہے تھے، پنجاب پولیس اور اے ایس پی شہر بانو کا شکریہ۔

https://twitter.com/x/status/1761752805923033498
ایک صارف نے اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بچی کے ماں باپ کو سلام جنہوں نے ایسی بچی پیدا کی جو کسی کی جان بچا کر نکل گئی۔

https://twitter.com/x/status/1761746389250240762
سوشل میڈیا صارفین نے اے ایس پی شہر بانو کی جرآت اور بروقت کارروائی پر انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا۔

https://twitter.com/x/status/1761752137296683484
https://twitter.com/x/status/1761755470153285636
https://twitter.com/x/status/1761743006992888153
 
Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
It's saying Halwa/Haluwaa ... and arabs used this word in daily routine as Sweetheart, beloved, lovely.
How come Tahrek-e-labaik dosent know that every arabic is not Quranic verses...
As I said b4..
Islam Pakistan takk abhi pohncha he naheen.. we are still living in 1857
 
Azaadi

Minister (2k+ posts)
See what happens when you don’t educate your people and don’t regulate your molvies human become animals. Pmln just waste money inroads laptops but not fix education system or regulate mosques
 
samkhan

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ہے پاکستانی اسلام کا اصل چہرہ

شکر ہے کہ اس خاتون افسر کو جو کہ شیعہ معلوم ہوتی ہے کسی نے گستاخ صحابہ سمجھ کر قتل نہیں کر دیا
 
ranaji

(50k+ posts) بابائے فورم
ایک پاکستانی جاہل کی عربی سے لڑائی ہوگئی اور عربی اس پاکستانی کو عربی میں ماں بہین کی گالیاں دینے لگا اس پاکستانی نے اس کے ہاتھ چوم کر سبحان اللہ سبحان اللہ کہنا شروع کردیا پاس کھڑے لوگوں کو بولا کتنا نیک دل اور مہربان عربی ہے میں اسے گالیاں دے رہا ہوں یہ مجھے آیتیں سنا رہا ہے
(نعوز با اللہ )
ہمارے ان جاہل مولوی نما لوگوں کی مثال بھی ایسے ہی ہے
 
Kavalier

Chief Minister (5k+ posts)
Yeh wohi Khatoon officer tou nahi jo pichly dino PTI ki social media team k ghazab ka nishana bani thi?? 🤔
 
Passion

Politcal Worker (100+ posts)
Mullah aur is ko manune wale aik nasoor hain...yeh hai molbi ka islam...sharum kero.....tum ne deen ke kia hifazat kerni hai, deen ko tum se hifazat ke zarorut hai baysharmo
 
RajaRawal111

Prime Minister (20k+ posts)
ایک پاکستانی جاہل کی عربی سے لڑائی ہوگئی اور عربی اس پاکستانی کو عربی میں ماں بہین کی گالیاں دینے لگا اس پاکستانی نے اس کے ہاتھ چوم کر سبحان اللہ سبحان اللہ کہنا شروع کردیا پاس کھڑے لوگوں کو بولا کتنا نیک دل اور مہربان عربی ہے میں اسے گالیاں دے رہا ہوں یہ مجھے آیتیں سنا رہا ہے
(نعوز با اللہ )
ہمارے ان جاہل مولوی نما لوگوں کی مثال بھی ایسے ہی ہے
یہ ہے پاکستانی اسلام کا اصل چہرہ

شکر ہے کہ اس خاتون افسر کو جو کہ شیعہ معلوم ہوتی ہے کسی نے گستاخ صحابہ سمجھ کر قتل نہیں کر دیا

نہ تو اتنی کیا شوخیاں چڑھی تھیں - فیشن ڈھنگ کا کر لیتی بیبی - ہو سکتا ہے اس کے فیشن سے کوئی گستاخی نے ہوئی ہو لیکن اس سے اس کے دروازے ضرور کھل سکتے ہیں
شکر ہے ان بیبی کی جان بچ گئی اب باقی بھی فیشن ماریوں کو سبق حاصل کرنا چاہیے
 
Punch777

Politcal Worker (100+ posts)
یہ ہے پاکستانی اسلام کا اصل چہرہ

شکر ہے کہ اس خاتون افسر کو جو کہ شیعہ معلوم ہوتی ہے کسی نے گستاخ صحابہ سمجھ کر قتل نہیں کر دیا
You are another jahil by just looking at her and u can tell her sect.
 
Pakistanpk

Politcal Worker (100+ posts)
جو لاہور میں آج واقعہ پیش آیا آئیندہ کچھ روز میں اور بھی ایسے واقعات پیش آئیں گے اور انکو پراپر کوریج ایور ائیر ٹائم دیا جائے گا تاکہ عوام کو مشغول کیا جائے اور پولیٹیکل ٹمپریچر کم کیا جائے، پاکستانیوں اور دنیا کی نظریں چوری کے مینڈیٹ سے ہٹائی جائیں اور بننے والی حکومت کی انٹرنیشنل میڈیا میں لجٹمیسی بنوائی جائے.ہر چیز کو ایسے اگنور کریں جیسے پی ایس ایل کو کیا ہے..
 
Allah o Akbar

Councller (250+ posts)
ہم سعودیہ میں رہتے ہیں، یہاں خواتین کے اس طرح کے ڈیزائن عام ہیں،
الحمد للہ میں نے بھی قران حفظ کیا ہے لیکن جس طرح پاکستان میں مذہب کو استمعال کیا جاتا ہے، قسم ربِ پاک کی یہ نبی رحمت (ص) کا نہیں کسی نریندر مودی کا مذہب لگتا ہے؛؛؛ اس غیر اسلامی درندگی کو اب نہ روکا گیا تو بہت دیر ہو جائے گی-
ہم کو نواز زرداری یا فرعون جرنیلوں سے کوئی امید نہیں ہم صرف عمران خان کی توجہ اس جانب چاہتے ہیں کہ وطن پاک کو مذہب علاقے نسل مسلک کی درندگی سے بچایا جائے
 
zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
13shehrbabaninaqvaiai.png

لاہور کے اچھرہ بازار میں عربی حروف سے مزین لباس پہن کر آنے والی ایک خاتون کو مذہبی جماعت کے ماننے والے افراد نے پکڑ لیا، خاتون نے ایک دوکان میں پناہ لی جس کے بعد پولیس نے بمشکل خاتون کو بچایا ، سوشل میڈیا پر خاتون کو بچانے والی اے ایس پی شہر بانو کے چرچے ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مشہور اچھرہ مارکیٹ میں ایک خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ شاپنگ کرنے آئی تو اس نے ایک ایسا لباس پہن رکھا تھا جس پر عربی حروف اور کچھ عبارات تحریر تھیں، بازار میں موجود کچھ افراد نے اس لباس کو آیات کریمہ سمجھ کر خاتون کو لباس تبدیل کرنے کی ہدایات دیں ، یہ معاملہ خاتون پر توہین مذہب کے الزام تک پہنچ گیا اور کچھ لوگوں نے خاتون کو پکڑنے کی کوشش کی تو خاتون نے ایک دوکان میں پناہ لی۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اے ایس پی شہر بانو پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئیں اور لوگوں کے ہجوم کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے خاتون کو مشتعل افراد کے چنگل سے بچا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئیں۔

بعدازاں پولیس اسٹیشن میں خاتون نے اس لباس سے کسی کی دل آزاری ہونے پر معذرت کی اور بازار میں خاتون کے لباس پر اعتراض اٹھانے والے افراد نے بھی معذرت کی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا۔

https://twitter.com/x/status/1761753988352090338
اس معاملے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آرہا ہے، خرم نامی صارف کے مطابق خاتون کو تحریک لبیک والوں نے پکڑا، شدت پسندی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اور سب اس کے سامنے بے بس ہیں، افسوس ہے کہ ابھی بھی کوئی اس جن کو قابو کرنے کا نہیں سوچ رہا۔

https://twitter.com/x/status/1761733275742052841
صحافی راجا فیصل نے کہا کہ یہ وہ جاہل ٹولہ ہے جنہیں عربی گالی بھی دے تو دعا سمجھ کر آمین کردیتے ہیں، اس خاتون کے لباس پر عربی میں حلوہ لکھا تھا جس کا مطلب میٹھا یا خوبصورت ہے، یہ کہنے لگے آیت ہے، شہر بانو زندہ باد۔

https://twitter.com/x/status/1761757196751344052
سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ماہ نور ملک نے پولیس اسٹیشن میں معاملے کے ڈراپ سین اور معذرتی بیان کی ویڈیو شیئر کی اور بہادر خاتون اے ایس پی کو خراج تحسین پیش کیا۔

https://twitter.com/x/status/1761759284407214541
شاہ ویز طاہر نے عورت کے لباس کی واضح تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی بروقت کارروائی نے ایک بڑے سانحے سے بچالیا، اے ایس پی شہر بانو نقوی کی جرآت کو سلام۔

https://twitter.com/x/status/1761754398332747937
ایک صارف نے لکھا کہ صاف طور پر پڑھا جاسکتا ہے کہ لباس پر کوئی قرآنی آیت نہیں ہے بلکہ عربی رسم الخط میں الگ الگ لفظ لکھے ہیں، اس موقع پر کچھ لوگ"گستاخ رسول کی ایک سزا" کے نعرے بھی لگارہے تھے، پنجاب پولیس اور اے ایس پی شہر بانو کا شکریہ۔

https://twitter.com/x/status/1761752805923033498
ایک صارف نے اے ایس پی شہر بانو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بچی کے ماں باپ کو سلام جنہوں نے ایسی بچی پیدا کی جو کسی کی جان بچا کر نکل گئی۔

https://twitter.com/x/status/1761746389250240762
سوشل میڈیا صارفین نے اے ایس پی شہر بانو کی جرآت اور بروقت کارروائی پر انہیں خوب خراج تحسین پیش کیا۔

https://twitter.com/x/status/1761752137296683484
https://twitter.com/x/status/1761755470153285636
https://twitter.com/x/status/1761743006992888153
https://twitter.com/x/status/1761834621983994202