
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع فیصل مسجد میں اعتکاف کیلئے مقرر کی گئی فیس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیصل مسجد اسلام آباد میں رمضان کے آخری عشرے میں10 دن کے اعتکاف کی فیس 5ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
اس حوالے سے مسجد انتظامیہ کی جانب سے ایک فارم جاری کیا گیا ہے جس میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مند نمازی کے کوائف اور اقرار نامہ طلب کیا گیا ہے۔
فارم میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مند افراد کو 5ہزار روپے فیس مسجد کے بینک اکاؤنٹ میں جمع کروانے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ فیس ناقابل واپس ہوگی۔
جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف نے یہ فارم شیئر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان؟ کہیں ایسا وقت نا آجائے کہ جب ہمارے ملک میں نمازوں کی ادائیگی پر بھی ٹیکس نافذ کردیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1767790828590669987
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11gaishsjjdjdgj.png