
سینئر سیاستدان وسینیٹر فیصل واڈا نے نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام ندیم ملک لائیو میں اسلام آباد کی تین نشستوں کے کیس بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعد چوتھے دن میں نے کہا تھا کہ 2 سے چار سیٹوں کا فیصلہ ہو جائے گا۔
ایک جج صاحب نے کہا کہ میں قرآن اٹھوائوں گا، کیا قرآن اٹھانے کی آئین یا قانون میں کوئی گنجائش ہے؟ پھر تو جج سے بھی قرآن اٹھوا لیں گے، آئین وقانون سے باہر جا کر باتیں کیوں کی جا رہی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ میں یا شعیب شاہین کل کو کہیں کہ جج کو قرآن اٹھوائیں پھر کیا ہو گا؟ پورے پاکستان میں پشت پناہی ہو رہی ہے، 1971ء کی جنگ کے حوالے سے جو ٹویٹ ہوا اور اب یوٹرن لیا جا رہا ہے اس کے بعد یہ پارٹی بین ہونے کی طرف جا رہی ہے۔ آپ یہ نہیں کہہ سکتے کہ میں 9 مئی میں شامل نہیں تھا، شعیب شاہین اس یوٹرن کو بہت ایزی لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب متحدہ قومی موومنٹ لندن پر پابندی کس بنیاد پر لگائی گئی تھی؟ تحریک لبیک تو اینٹی پاکستان یا سٹیبلشمنٹ نہیں ہے پھر بھی اسے شیڈول 2 میں رکھا گیا ہے۔ 1971ء کی جنگ کے حوالے سے جو اقدام کیا گیا وہ انتہائی خطرناک تھا، اینڈ میں اپنی کرتوتوں کی وجہ سے یہ سارے لوگ اندر چلے جائیں گے، میں اس بات پر کھڑا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1795854206768918696
انہوں نے کہا کہ کیا بین کی گئی متحدہ قومی موومنٹ ایک سیاسی جماعت نہیں تھی، میں وہ اطلاع دے رہا ہوں جو اندر خانے گورنمنٹ کی بات چیت ہو رہی ہے اور اس پر بڑی سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے۔ لیفٹ، رائٹ اور سینٹر سے جس جارحانہ انداز سے بیٹنگ کی جا رہی ہے اس کے نتائج پاکستان کو بھگتنے پڑیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جارحانہ بیٹنگ کرنے والے لوگ اپنی بے ایمانیوں کی وجہ سے ہیروازم کو آگے لے جا کر پشت پناہی کر رہے ہیں، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی بات بھی کر رہے ہیں۔ ہم سیاستدان تو 90 فیصد خراب لوگ ہیں، ہماری فائلیں بھی ہیں، ویڈیوز بھی ہیں لیکن اب وہ لوگ فکر کریں جن کی فائلیں یا ویڈیوز سامنے آنے والی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے جو بات کی اس پر پراکسی کا الزام لگا دیا گیا، ثبوت کوئی نہیں، وزیراعظم نے کل بات کی، 24 کروڑ لوگ انصاف کی بات کر رہے ہیں یہ صرف میری بات نہیں ہے۔ سیاستدانوں کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ، بہتری کر سکیں تو کر سکیں، ہمیں اپنی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہم اپنے آپ کو بہتر کر سکتے ہیں تاہم باقی لوگوں کو اپنی فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/15vavavhdhdgdggaga.png