
سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد نے کرکٹ میں قومی ٹیم کی ناکامی کی وجہ بیان کرتے ہوئے متعصبانہ رویہ اپنایا اور ذمہ داری ٹیم میں شامل پٹھان کھلاڑیوں پر ڈال دی۔
نجی ٹی وی چینل اے آروائی نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد نے کہا کہ سندھ کی ٹیم بھی بنائیں تو زیادہ پٹھان کھلاڑی ہوتے ہیں، آپ کی کرکٹ 80 فیصد ریموٹ ایریاز یا خیبر پختونخوا منتقل ہوچکی ہے، ان کے پاس اتنا ایکسپوژر نہیں ہے کیونکہ وہ گھروں سے باہر نہیں نکلتے۔
https://twitter.com/x/status/1800235078250832193
انکا کہنا تھا کہ ٹیم میں 6 سے 8 کھلاڑی پختون ہوتے ہیں جو صبح نماز پڑھنے جاتے ہیں جن کو نہ سمجھ ہے اور نہ پڑھے لکھے ہیں اور نہ وہ پریشر لے سکتے ہیں
اس پر اے آروائی نیوز کے سربراہ سلمان اقبال کا ردعمل سامنے آگیا جن کا کہنا تھا کہ کاشف عباسی کے شو میں اعجاز احمد کی طرف سے جو کہا گیا وہ اے آر وائی انتظامیہ اور مجھے ذاتی طور پر قابل قبول نہیں۔
https://twitter.com/x/status/1800318227714556141
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پختون برادری اور پاکستان میں موجود تمام کمیونٹیز کے لیے بہت زیادہ احترام ہے۔ میرا خیال ہے کہ اعجاز احمد کو اپنے بیان پر پختون برادری سے معافی مانگنی چاہیے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/salman1i111.jpg