
بھاری بجلی کے بل ادا نہ کرنے پر مساجد کو بھی تالے لگنے شروع ہوچکے ہیں ۔۔ حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافہ کر کے عام آدمی کی بھی کمر توڑ دی مسجد کا بل اہل علاقہ سے بھی بل ادا نہ ہوسکا اور تالا لگا دیا گیا ہے
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ایک مہتمم مسجد کو تالا لگارہا ہے، اسکا کہنا تھا کہ مسجد کا بل ادا نہیں ہورہا،یہاں ماڑے(غریب) لوگ ہیں وہ بھی ادا نہیں کرسکتے اسلئے مسجد کو تالا لگادیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1806619605768585612
دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مسجد کا بل 66 ہزار سے زائد تھا جبکہ مسجد کے قریب رہنےو الے افراد بھی اپنے گھروں کے بھاری بلز سے پریشان ہیں۔
ایک شخص کا کہنا تھا کہ میرا 20 ہزار روپے بل آگیا جبکہ میری تنخواہ بھی 20 ہزار روپے ہے، بل ادا کردیا تو کھائیں گے کہاں سے اور باقی ضروریات کیسے پوری کریں گے۔
https://twitter.com/x/status/1806719938066837696
دوسری جانب پاکستان کے معروف اداکار راشد محمود بجلی کے بڑھتے ہوئے بلوں سے پریشان ہیں، انکا کہنا تھا کہ " حکمران سب کچھ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں اور عوام کے لئے کچھ نہیں چھوڑا، پینتالیس ہزار کا بل آیا ہے، تم لوگ ہمیں کچھ دے نہیں سکتے تو ہم سے جینے کا حق بھی چھین رہے ہو؟ یا اللہ اٹھا لے مجھے، میں اب اور نہیں جینا چاہتا!"
https://twitter.com/x/status/1806926869440123007
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imah11i1h131.jpg