
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چند دن پہلے ہونے والے قومی یوتھ کنونشن میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کہ ملک کے ڈیفالٹ کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں پر ہیں؟ ایک بار پھر سے وائرل ہو گیا ہے جس کی وجہ ماضی میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کی طرف سے دیئے جانے والا بیان ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک سوشل میڈیا صارف نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ماضی میں دیا گیا بیان شیئر کر دیا۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے قومی یوتھ کنونشن میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، میں پوچھتا ہوں کہ ملک کے ڈیفالٹ کرنے کا بیانیہ بنانے والے آج کہاں پر ہیں؟ جس پر عاطف رانگھڑ نامی ایک سوشل میڈیا صارف نے خواجہ محمد آصف کی ماضی کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا: وہ اس وقت وزیر دفاع ہے!
خواجہ محمد آصف کو اس ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ہمارے ملک کو جو اس وقت حالات ہیں ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں! آپ نے سنا ہو گا کہ ملک ڈیفالٹ یا دیوالیہ ہو رہا ہےیا میلٹ ڈائون ہو رہا ہے! میں بتا دوں کہ یہ ہو چکا ہے، میں نے خود اپنے حکمرانوں کو 100 ملین ڈالر کے لیے منتیں کرتے دیکھا ہوا ہے، میں خود ان کے ساتھ ہوتا ہوں۔
خواجہ محمد آصف کی ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی گئی جس میں وہ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کے میں بات کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ: اللہ معاف کرے جو لفظ استعمال کر رہا ہوں، ہم دیوالیہ ہیں اس وقت بالکل، ہمارے پاس اس وقت پیسے نہیں ہیں، قرضہ لے کر سرکاری ملازموں کو تنخواہیں دے رہے ہیں، قرضہ لے کر قرضہ اتارتے ہیں، سود اتارتے ہیں، کہیں تو بریک لگنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1826603701727100948
گزشتہ برس 18 فروری کو خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بھی کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہابلکہ ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک میں رہ رہے ہیں، ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہے۔ ملک کے تمام مسائل کا حل یہیں پر موجود ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں، سٹیبلشمنٹ، سیاستدان اور بیوروکریسی سب ملک کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں۔
اسکے علاوہ وزیراعظم شہبازشریف نے بھی کہا تھا کہ آج تیل اور گیس کیلئے پیسے نہیں ہم نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے
https://twitter.com/x/status/1826536093736378793
سابق وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے بیان دیا تھا کہ پاکستان کا دیوالیہ ہونیکا خدشہ خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے
صدر مملکت آصف زرداری نے کہا تھا کہ دیوالیہ ہونے سے ملک ختم نہیں ہوتے، امریکہ اور برطانیہ بھی دیوالیہ ہوئے مگر انہوں نے کم بیک کیا۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو ڈیرھ سال پہلے اپنی سرزمین پر لا کر بسایا گیا اور ایسے کھیل کھیلے گئے کہ دہشتگردی ملکی مقدر بن گئی، آواز اٹھانے والوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔ کراچی پولیس آفس حملے میں سکیورٹی اداروں کے اہلکار رات بھر دہشتگردوں کا مقابلے کرتے رہے اور دہشت گردوں کا بہادری سے سامنا کیا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/socalah11h1.jpg