Kashif Rafiq
Prime Minister (20k+ posts)
رائیونڈ میں بلی کی 3 ٹانگیں کاٹنے کا دلخراش واقعہ منظر عام پر آگیا، پولیس تاحال مقدمہ درج کر سکی اور نہ ہی ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں لاسکی۔
تفصیل کے مطابق نامعلوم شخص نے سفاکیت کی انتہا کر دی، بلی کی 3 ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔ویٹرنری ہسپتال میں بلی کا علاج جاری ہے ۔
متعلقہ پولیس حکام درندہ صفت شخص کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئے ۔
تین پیروں سے محروم بلی کی ویڈیو نے درد دل رکھنے والوں کو رنجیدہ کر دیا۔ایس پی صدر رانا غیور نے گفتگو میں کہا ایس ایچ او سے رپورٹ مانگی ہے
واقعہ کی تصدیق ہوگئی ،یہ ایک ماہ قبل رونما ہوا، درخواست گزار کا انتظار ہے جونہی تھانے پہنچتا ہے مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔
روزنامہ دنیا :- شہر کی دنیا:-رائیونڈ:نامعلوم نے بلی کی 3 ٹانگیں کاٹ دیں
لاہور(نیوز رپورٹر)رائیونڈ میں بلی کی 3 ٹانگیں کاٹنے کا دلخراش واقعہ منظر عام پر آگیا، پولیس تاحال مقدمہ درج کر سکی اور نہ ہی ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں لاسکی۔

- Featured Thumbs
- https://i.imgur.com/usUpJNS.jpeg