رائیونڈ میں بلی کی 3 ٹانگیں کاٹنے کا دلخراش واقعہ منظر عام پر

Kashif Rafiq

Prime Minister (20k+ posts)

رائیونڈ میں بلی کی 3 ٹانگیں کاٹنے کا دلخراش واقعہ منظر عام پر آگیا، پولیس تاحال مقدمہ درج کر سکی اور نہ ہی ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں لاسکی۔

تفصیل کے مطابق نامعلوم شخص نے سفاکیت کی انتہا کر دی، بلی کی 3 ٹانگیں کاٹ ڈالیں۔ویٹرنری ہسپتال میں بلی کا علاج جاری ہے ۔

متعلقہ پولیس حکام درندہ صفت شخص کو گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئے ۔

تین پیروں سے محروم بلی کی ویڈیو نے درد دل رکھنے والوں کو رنجیدہ کر دیا۔ایس پی صدر رانا غیور نے گفتگو میں کہا ایس ایچ او سے رپورٹ مانگی ہے

واقعہ کی تصدیق ہوگئی ،یہ ایک ماہ قبل رونما ہوا، درخواست گزار کا انتظار ہے جونہی تھانے پہنچتا ہے مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔

 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
رائیونڈ میں؟؟؟
یعنی پنجاب کی مُکھ منتری کا ظلم اس حد تک بڑھ گیا ہے کہ انسانوں کے بعد اب بے زبان جانوروں پر بھی ظلم و تشدد شروع کر دیا ہے . پٹواریو کوئی جواب ہے تمہارے پاس اپنی گڑیا باجی کی ان حرکتوں کا؟؟؟
 

M_Shameer

Senator (1k+ posts)
جس ملک میں ہر سال ثواب سمجھ کر سرعام جانوروں کے گلے کاٹے جاتے ہوں، عام دنوں میں بھی سڑکوں پر جانور ذبح کئے جاتے ہوں اور مارکیٹوں میں سب کے سامنے مرغیوں کے گلے کاٹ کاٹ کر ڈرموں میں پھینکا جاتا ہو، اس ملک کے لوگوں میں جانوروں کی زندگی کی یا درد تکلیف کی کوئی اہمیت کیسے ہوگی۔
 

Niazbrohi

Senator (1k+ posts)
بخاری نے اپنی صحیح میں حضرت ابوہریرہ اور حضرت عبداللہ بن عمر سے اس طرح روایت کی ہے:

3140 - حدثنا نصر بن علي أخبرنا عبد الأعلى حدثنا عبيد الله بن عمر عن نافع عن ابن عمر رضي الله عنهما : عن النبي صلى الله عليه و سلم قال: دخلت امرأة النار في هرة ربطتها فلم تطعمها ولم تدعها تأكل من خشاش الأرض. قال وحدثنا عبيد الله عن سعيد المقبري عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و سلم مثله

عبداللہ بن عمر بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک عورت جہنم کی آگ میں اس لیے داخل ہوئی کہ اس نے بلی کو باندھا اور اسے کھانا نہیں کھلایا اور اسے زمین کے کیڑے مکوڑے جیسی کوئی چیز کھانے نہیں دی۔ یہ روایت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی ابوہریرہ سے مروی ہے۔

بخاري جعفي، محمد بن إسماعيل أبو عبدالله، الجامع الصحيح المختصر، ج 3، ص 1205،
ناشر: دار ابن كثير ، اليمامة - بيروت، چھاپ سوم،
 

tahirmajid

Chief Minister (5k+ posts)
Mujhey to lagta hay jaisey Pakistan kay log Allah ko challange kar rahey hain keh hum per azaab laa kar dikhao.
Kaisey kaisey zaalim log hain yehaan pe
 

Democratics

Senator (1k+ posts)
جس ملک میں ہر سال ثواب سمجھ کر سرعام جانوروں کے گلے کاٹے جاتے ہوں، عام دنوں میں بھی سڑکوں پر جانور ذبح کئے جاتے ہوں اور مارکیٹوں میں سب کے سامنے مرغیوں کے گلے کاٹ کاٹ کر ڈرموں میں پھینکا جاتا ہو، اس ملک کے لوگوں میں جانوروں کی زندگی کی یا درد تکلیف کی کوئی اہمیت کیسے ہوگی۔
Plant Based Vegan GIF by @InvestInAccess
 

Back
Top