
پاکستان کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی، سندھ میں تیل و گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے جس میں سے یومیہ لاکھوں مکعب فٹ گیس اور سینکڑوں بیرل خام تیل نکالا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی(او جی ڈی سی ایل) نے سندھ کے شہر سانگھڑ میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے دوران ایک بڑا ذخیرہ دریافت ہوا ہے۔
ترجمان او جی ڈی سی ایل سانگھڑ میں بلوچ کنواں-2 میں فروری 2024 سے کھدائی شروع کی گئی، 3ہزار 920 میٹر کھدائی کرنے کے بعد تیل و گیس کے ذخائر دریافت ہوئے۔
او جی ڈی سی ایل کے مطابق ان ذخائر سے یومیہ 388 بیرل خام تیل اور 68 لاکھ مکعب فٹ گیس حاصل کی جاسکے گی۔
ترجمان اوجی ڈی سی ایل کے مطابق مزید ذخائر کی تلاش کیلئے سنجھورو بلاک کے سمیر فارمیشن میں مزید کھدائی کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں۔