
ن لیگی ماضی میں جس ڈیلی میل پر جعلی خبروں کا الزام عائد کرتی رہی آج اسی کی خبریں شیئر کرنے لگی
مسلم لیگ ن کے رہنما ماضی میں ڈیلی میل کو جعلی خبریں نشر کرنے کا الزام عائد کرتی رہی ہے مگر اب وہی لوگ ڈیلی میل میں شائع عمران خان سے متعلق خبر کو بڑھ چڑھ کر شیئر کررہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے ڈیلی میل نے سابق پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک خبر نشر کی جس میں عمران خان کیلئے "ڈس گریسڈ" کا لفظ استعمال کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کے کئی رہنماؤں نے اس خبر کا سکرین شاٹ لے کر شیئر کیا اور بڑھ چڑھ کر اس معاملے کو اچھالنے کی کوشش کی۔
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ" ہمیں تو انگریزی نہیں آتی کوئی بتادے یہ کیا لکھا ہے"۔
https://twitter.com/x/status/1829052305339007129
ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے بھی اس خبرپرردعمل دیا اور کہا کہ عمران خان کو بین الاقوامی ذلت مبارک ہو۔
https://twitter.com/x/status/1829116768813502769
مسلم لیگ ن کیجانب سے اس معاملے کو اچھالے جانے پر سوشل میڈیا صارفین نے ن لیگ کو آئینہ دکھایا اور بتایا کہ وہی ڈیلی میل ہےجس نے ماضی میں نواز شریف سے متعلق خبریں شائع کیں اور ایسے ہی الفاظ نواز شریف کیلئے استعمال کیے، اس وقت ن لیگ ڈیلی میل کو جعلی خبریں شائع کرنےوالا اخبار قرار دیتی تھی۔
اینکر ملیحہ ہاشمی نے کہا کہ ہمیں تو مریم اورنگزیب نے یہ بتایا تھا کہ ڈیلی میل فیک نیوز پھیلانےکی وجہ سے بدنام ہے اور بند ہونے والا ہے، آج یہی ن لیگ ڈیلی میل کو اخباروں کا ابا بنا کر پیش کررہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1829104179819753831
سلمان درانی نے اس معاملے پر ن لیگی رہنما بیرسٹر عقیل ملک کی پریس کانفرنس کا کلپ شیئر کیا اور کہا کہ بیرسٹر عقیل ملک موبائل سے ڈس گریسڈ کا اردو ترجمہ کرکے قوم کو بتارہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1829089593951506650
ارم ضعیم نے ڈیلی میل کی نومبر 2019 میں نواز شریف سے متعلق شائع خبر کا سکرین شاٹ شیئر کیا اور مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس خبر کے ساتھ ڈیلی میل کے اس آرٹیکل کا بھی ترجمہ کروالینا۔
https://twitter.com/x/status/1829083344098721926
علی رضا نے مریم اورنگزیب کو جواب دیتے ہوئے نواز شریف سے متعلق ڈیلی میل کی خبریں شیئر کیں اور کہا کہ ہمیں انگریزی آتی ہے ، ہم سمجھ سکتے ہیں کہ ان خبروں میں کیا لکھا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1829083849311019195
سحرش مان نے شریف خاندان سے متعلق غیر ملکی خبررساں ادارے میں شائع آرٹیکل کی نقل شیئر کرتے ہوئے کہا کہ چلیں یہ تو تسلیم کیا کہ یہ پڑھے لکھے نہیں ہیں اور کوشش بھی نہیں کرتے، مریم اورنگزیب اپنے انگریزی ٹویٹس کے اتالیق فہد حسین سے پوچھ لیں اس خبر کا ترجمہ کیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1829074533464117388
صابر محمود ہاشمی نے بھی شریف خاندان سے متعلق شائع غیر ملکی خبریں شیئر کیں اور کہا کہ یہ وہی اخبار ہےجس نے شہباز شریف کے خلاف جعلی خبر شائع کی اور پھر معافی مانگی، تب عمران خان سمیت پی ٹی آئی والوں نے اس اخبارکو سب سے معتبر قرار دے کر بھنگڑے ڈالے تھے، آج اسی اخبار نے پی ٹی آئی کے مہاتما کو ڈس گرسیڈ وزیراعظم کہہ دیا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1829055220145631341
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/pmlan11h1h24.jpg
Last edited by a moderator: