
نجی خبررساں ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شیطان کی تعریفیں شروع ہوگئیں، کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی خبررساں ادارے سماء ٹی وی کے ڈیجیٹل چینل کے ایک پروگرام میں شریک لالہ رخ نامی خاتون نے نا صرف شیطان کی تعریفیں کیں بلکہ شیطان سے اپنی ملاقات اور شیطان کا حلیہ بھی بیان کردیا۔
لالہ رخ نے کہا کہ" میں نے شیطان کو دیکھا وہ انتہائی خوبصورت تھا، اس کی عمر پینتالیس پچاس ہوگی، اس نے گرے کلر کا سوٹ گرے ٹائی پہن رکھی تھی اور کیا اس کی مسکراہٹ تھی، شیطان بہت ایلی گینٹ تھا، وہ مجھے دیکھ کر مسکرایا اور کہا کہ سجدے کرکے دیکھ لیے، مانگ کر دیکھ لیا، ایک بار مجھ سے مانگ کردیکھو، "۔
شیطان کی تعریفیں کرنے والی اس خاتون کی گفتگو کو اپنے چینل پر نشر کرنے والے خبررساں ادارے سماء ڈیجیٹل کو سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
صحافی و اینکر پرسن ملیحہ ہاشمی نے اس کلپ کو شیئر کرتے ہوئے شدید غم و غصے کا اظہار کیا اور کہا کہ سماء ٹی کی چینل انتظامیہ شرک اور شیطان کی پرستش کو فروغ دے رہی ہے، یہ آنٹی اللہ کے بجائے شیطان سے مدد مانگنے کو بڑھا چڑھا کر پیش کررہی ہے اور یہ چینل اس گفتگو کو نشر کررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1841452518577991732
صحافی و اینکر اجمل جامی نے خاتون کی گفتگو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سماء ٹی وی کی خصوصی پیشکش پر تالیاں۔
https://twitter.com/x/status/1841381213853888642
حمیرا وجاہت نے کہا کہ پاکستان میں شیطان اور جنات کی عبادات سکھائی جارہی ہے، ان سے پہلے عورت مارچ والے مردوں کوٹرانسجینڈر اور ہم جنس پرست بننا سکھارہے تھے، اپنے گھروں کی حفاظت کریں اور اللہ کے راستے پر آئیں۔
https://twitter.com/x/status/1841399082272584096
راجا فیصل نے کہا کہ یہ کیا ہورہا ہے یہ عورت شیطان کو کس طرح گلیمرائزڈ کرکے بتارہی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1841397019115438549
ایک صارف نے کہا کہ ہمارے میڈیا اور لبرل آنٹیوں نے شیطان کو بھی گلوریفائی کرنا شروع کردیا ہے، ان محترمہ کو سماء والوں نے بطور مہمان کیوں بلایا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1841408188333109366
حیدر چٹھا نے کہا کہ خدا مرکز ہے اور اس کی زندگی کی اخلاقیات، قانون اور علم اسی مرکز سے نکلتے ہیں، یہ ایک یقین ہے ، جو اس پر یقین نہیں رکھتے وہ آزاد ہیں شیطان سے مدد مانگنے میں اور اس کی پیروی کرنے میں۔
https://twitter.com/x/status/1841429328225091987
ساحر مقصود نے کہا کہ علیم خان کے سماء ٹی پر شیطان کو خوبصورت بتایا جارہا ہے، جیسے برائی کو فیشن ویک میں لے آیا ہو، کیا اب شیطان ماڈلنگ بھی کرے گا؟ اگر ریٹنگز مل گئیں تو وہ اپنی کاسمیٹکس بھی لانچ کردے گا، اب تو شیطان بھی ہمارے معاشرے کا حصہ بننے کو تیار ہے۔
https://twitter.com/x/status/1841408216829440019
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4aleemkhandhaitanglorfy.png