
کالعدم تنظیم "بلوچ لبریشن آرمی" نے بھارتی خفیہ ایجنسی"را" کی طرز پر اپنا خصوصی انٹیلی جنس سیل قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر کالعدم قرار دی گئی دہشت گرد تنظیم بی ایل اے بھارتی خفیہ ایجنسی را کی بغل بچہ تنظیم بن گئی ہے، بی ایل اے نے "زیفائر انٹیلی جنس ریسرچ اینڈ اینالسز بیورو"(زراب) کے نام سے اپنا انٹیلی جنس سیل قائم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اس حوالے سے بی ایل اے نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ زراب بی ایل اے کا ایک منظم اور مربوط ونگ ہے ، اس ونگ میں سینکڑوں پیشہ ور افراد، جاسوس، مخبر، محققین، ڈیٹا اینالسٹس ، آئی ٹی ایکسپرٹس اور تجزیہ کار شامل ہیں۔
بی ایل اے نے دعویٰ کیا کہ زراب کے کئی اراکین ملکی تنصیباب میں گھسنے میں کامیاب بھی ہوگئے ہیں اور جلد اس کےنتائج آنا بھی شروع ہوجائیں گے۔
خیال رہے کہ بی ایل اے نے کراچی میں چینی باشندوں کے ایک قافلے پر حملہ کیا تھا جس میں دو چینی شہریوں سمیت 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں، بی ایل اے پاکستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کی انگلیوں پر ناچتی ہے، بی ایل اے کو بھارت سے اسلحہ، ٹریننگ کے علاوہ مالی تعاون بھی حاصل ہوتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4BLAspagensy.png